اسماء المہدی علیہ السلام — Page 102
اسماء المهدی صفحہ 102 مخلوق کے لئے عام ہمدردی ہو اور کوئی چھل اور دھو کہ تمہاری طبیعت میں نہ ہو۔تم اسم احمد کے مظہر ہو۔سو چاہئے کہ دن رات خدا کی حمد و ثنا تمہارا کام ہو اور خادمانہ حالت جو حامد ہونے کے لئے لازم ہے اپنے اندر پیدا کرو۔(روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 446۔اربعین نمبر 4) احمد تو اس کو کہتے ہیں کہ خدا کی بہت تعریف کرنے والا ہو۔اور جو شخص کسی کی بہت تعریف کرتا ہے وہ اپنے لئے وہی خلق پسند کرتا ہے جو اس میں ہیں اور چاہتا ہے وہ خلق اس میں ہوں۔پس تم کیونکر بچے احمد یا حامد ٹھہر سکتے ہو جبکہ اس خُلق کو اپنے لئے پسند نہیں کرتے۔حقیقت میں احمدی بن جاؤ۔(روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 447۔اربعین نمبر 4) احمدی فرقہ دنیا میں آشتی اور صلح پھیلانے آیا ہے صلى الله اس فرقہ کا نام مسلمان فرقہ احمد یہ اس لئے رکھا گیا کہ ہمارے نبی ﷺ صلى الله کے دو نام تھے۔ایک محمد ﷺ دوسرا احمد۔اور اسم محمد جلالی نام تھا اور اس میں یہ مخفی پیشگوئی تھی کہ آنحضرت ﷺ ان دشمنوں کو تلوار کے ساتھ سزا دیں گے جنہوں نے تلوار کے ساتھ اسلام پر حملہ کیا اور صد ہا مسلمانوں کو قتل کیا لیکن اسم احمد جمالی نام تھا جس سے یہ مطلب تھا کہ آنحضرت ﷺ دنیا میں آشتی اور صلح پھیلائیں گے۔