اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 101 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 101

اسماء المهدی آنحضرت لے کے دو دور اور احمدیوں کو نصائح " صفحہ 101 اب اسم احمد کا نمونہ ظاہر کرنے کا وقت ہے۔یعنی جمالی طور کی خدمات کے ایام ہیں۔اور اخلاقی کمالات کے ظاہر کرنے کا زمانہ ہے۔ہمارے آنحضرت له مثیل موسیٰ بھی تھے۔مثیل عیسی بھی۔موسیٰ جلالی رنگ میں آیا تھا مگر عیسی جمالی رنگ میں آیا تھا۔اور فروتنی اس پر غالب تھی۔سو ہمارے نبی ﷺ نے اپنی مکی اور مدنی زندگی میں یہ دونوں نمونے جلال اور جمال کے ظاہر کر دئے اور پھر چاہا کہ آپ کے بعد آپ کی فیض یافتہ جماعت بھی جو آپ کے روحانی وارث ہیں انہی دونوں نمونوں کو ظاہر کرے۔سو آپ نے محمدی یعنی جلالی نمونہ دکھلانے کے لئے صحابہ رضی اللہ عنہم کو مقرر فرمایا۔کیونکہ اس زمانہ میں اسلام کی مظلومیت کے لئے یہی علاج قرین مصلحت تھا۔پھر جب وہ زمانہ جاتا رہا اور کوئی شخص زمین پر ایسا نہ رہا کہ مذہب کے لئے اسلام پر جبر کرے اس لئے خدا نے جلالی رنگ کو منسوخ کر کے اسم احمد کانمونہ ظاہر کرنا چاہا یعنی جمالی رنگ دکھلانا چاہا۔سو اس نے قدیم وعدہ کے موافق اپنے مسیح موعود کو پیدا کیا جو عیسی کا اوتار اور احمدی رنگ میں ہو کر جمالی اخلاق کو ظاہر کرنے والا ہے اور خدا نے تمہیں اس عیسی احمد صفت کے لئے بطور اعضاء کے بنایا۔سو اب وقت ہے کہ اپنی اخلاقی قوتوں کا حسن اور جمال دکھلاؤ۔چاہئے کہ تم میں خدا کی