اسماء المہدی علیہ السلام — Page 100
اسماء المهدی صفحه 100 انسان کے لئے اور کوئی نام نہیں کیونکہ یہ خدا کی معرفت تامہ اور خدا کے فیوض نامہ کا مظہر ہے۔اور جب خدا تعالی کی طرف سے زمین پر ایک تجل عظمی ہوتی ہے اور وہ اپنے صفات کاملہ کے کنز مخفی کو ظاہر کرنا چاہتا ہے تو زمین پر ایک انسان کا ظہور ہوتا ہے جس کو احمد کے نام سے آسمان پر پکارتے ہیں۔غرض چونکہ احمد کا نام خدا تعالیٰ کے اسم اعظم کا کامل ظل ہے اس لئے احمد کے نام کو ہمیشہ شیطان کے مقابل پر فتحیابی ہوتی ہے اور ایسا ہی آخری زمانہ کے لئے مقدر تھا کہ ایک طرف شیطانی قومی کا کمال درجہ پر ظہور اور بروز ہو اور شیطان کا اسم اعظم زمین پر ظاہر ہو۔اور پھر اس کے مقابل پر وہ اسم ظاہر ہو جو خدا تعالیٰ کے اسم اعظم کا ظل ہے یعنی احمد“۔,, (تحفہ گولڑو یہ روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 276-274) احمد کے معنی بہت تعریف کرنے والا کے ہیں۔احمد وہ ہے جو دنیا میں سے شیطان کا حصہ نکال کر خدا تعالیٰ کی عظمت اور جلال کو قائم کرنے والا "❝ ہو۔وو ( ملفوظات جلد دوم صفحہ 511، جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) جہاں براہین احمدیہ میں اسرار اور معارف کے انعام کا اس عاجز کی نسبت ذکر فرمایا گیا ہے وہاں احمد کے نام سے یاد کیا گیا ہے۔جیسا کہ فرمایا يَا أَحْمَدُ فَاضَتِ الرَّحْمَةُ عَلَى شَفَتَيْكَ“۔(روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 398۔ایام الصلح )