اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 99 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 99

اسماء المهدی صفحه 99 حاصل کرنے سے میرا نام نبی ہوگیا۔۔۔۔پس اس طرح پر مجھے دو نام حاصل ہوتے ہیں ( یعنی امتی اور نبی۔ناقل )۔(روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 360۔براہین احمدیہ حصہ پنجم ) حضرت مصلح موعودؓ نے اس مضمون کو یوں بیان فرمایا ہے: شاگرد نے جو پایا استاد کی دولت احمد کو محمدم ہے تم کیسے جدا سمجھے کلا محمود صفحہ 184 ، الفضل 28 دسمبر 1948ء) اسم احمد خدا کی معرفت تامہ اور فیوض تامہ کا مظہر ہے جس کو آسمان سے احمد کا نام عطا کیا جاتا ہے اول اس پر بمقتضائے اسم رحمانیت تواتر سے نزول آلاء اور نعماء ظاہری اور باطنی کا ہوتا ہے۔اور پھر یوجہ اس کے جو احسان موجب محبت محسن ہے اس شخص کے دل میں اُس محسن حقیقی کی محبت پیدا ہو جاتی ہے اور پھر وہ محبت نشو ونما پاتے پاتے ذاتی محبت کے درجہ تک پہنچ جاتی ہے اور پھر ذاتی محبت سے قرب حاصل ہوتا ہے۔اور پھر قرب سے انکشاف تمام صفات جلالیہ جمالیہ حضرت باری عز اسمہ ہو جاتا ہے۔پس جس طرح اللہ کا نام جامع صفات کا ملہ ہے، اسی طرح احمد کا نام جامع تمام معارف بن جاتا ہے۔اور جس طرح اللہ کا نام خدا تعالیٰ کے لئے اسم اعظم ہے اسی طرح احمد کا نام نوع انسان میں سے اس انسان کا اسم اعظم ہے جس کو آسمان پر یہ نام عطا ہو اور اس سے بڑھ کر