اشکوں کے چراغ — Page 73
الله 73 انتخاب خلافت خامسہ کے بعد جس حسن کی تم کو جستجو ہے وہ حسن ازل سے باوضو ہے خوش رنگ ہے اور خوبرو ہے ہے وہ پھول ہو بہو ہے لگتا تاریخ کا سانس رک گیا ہے آئینہ سا کوئی روبرو ہے اترا ہے جو آج آسماں سے عزت ہے ہماری آبرو ہے جو دل بھی ہے یقیں سے پُر ہے جو آنکھ بھی ہے وہ باوضو ہے ہم ہنس بھی رہے ہیں صدق دل سے ہر چند کہ دل لہو لہو ہے