تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 259 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 259

259 بیعت : آپ کی بیعت ۲۳ مارچ ۱۸۸۹ء کی درج ہے۔رجسٹر بیعت اولی میں آپ کا نام ۱۷ ویں نمبر پر ہے۔بیعت کے وقت آپ مدرس تھے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : آپ نے جلسہ سالانہ ۱۸۹۲ء میں شمولیت فرمائی حضور نے آئینہ کمالات اسلام میں آپ کا نام ۸۴ ویں نمبر پر لکھا ہے۔ازالہ اوہام میں حضور آپ کے متعلق فرماتے ہیں۔(۲۰) حبی فی اللہ مولوی محمد یوسف سنوری میاں عبداللہ صاحب سنوری کے ماموں ہیں۔بہت راست طبع نیک ظن پاک خیال آدمی ہیں۔اس عاجز سے استقلال اور وفا کے ساتھ خلوص اور محبت رکھتے ہیں۔“ ماخذ : (۱) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 (۲) ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 (۳) حیات احمد جلد اول صفحہ ۴۴۳ مطبوعہ نومبر ۱۹۳۸ء امرتسر (۴) رجسٹر بیعت اولی مطبوعہ تاریخ احمدیت جلد ۱ صفحه ۳۴۳ (۵) مضمون ”براہین احمدیہ کے مطالعہ سے احمدیت ، مطبوعه روزنامه الفضل مطبوعه روزنامه الفضل ربوه ۲۵ را پریل ۲۰۰۲ء ☆ ۲۲۳۔حضرت میاں عبدالصمد صاحب سنور بیعت : ۲۳ / مارچ ۱۸۸۹ء۔وفات: ۳۱ / جولائی ۱۹۳۰ء تعارف: حضرت میاں عبد الصمد رضی اللہ عنہ سنور محلہ مجاوراں ریاست پٹیالہ کے رہنے والے تھے۔آپ کے والد صاحب کا نام اللہ بخش صاحب تھا۔آپ کا اصل نام علی محمد تھا اور عرف عبد الصمد تھا۔آپ جلسہ سالانہ ۱۸۹۲ء میں ہے۔شریک ہوئے۔بیعت : آپ کی بیعت رجسٹر بیعت اولی کے مطابق ۲۳ / مارچ ۱۸۸۹ء کی۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : آپ کا نام آئینہ کمالات اسلام میں جلسہ سالانہ میں شرکت اور چندہ دہندگان میں تحفہ قیصریہ میں ڈائمنڈ جوبلی کے شرکاء میں ذکر ہے۔نوٹ : حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب نے حضرت اقدس کے معاصر علماء میں آپ کا ذکر کیا ہے جنہوں نے حضرت اقدس کی بیعت کی۔وفات : آپ کی وفات ۳۱ جولائی ۱۹۳۰ء کو ہوئی اور آپ کا وصیت نمبر ۱۷۴۵ ہے۔آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ قادیان قطعہ نمبرہ میں ہوئی۔ماخذ : (۱) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ (۲) تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد ۱۲ (۳) رجسٹر بیعت اولی مطبوعه تاریخ احمدیت جلد ا صفحه ۳۴۴ (۴) صداقت حضرت مسیح موعود تقریر جلسہ سالانہ ۱۹۶۴ء۔