تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 258
258 وفات : آخری عمر میں حیدر آباد دکن جا کر رہائش اختیار کر لی اور وہیں ۱۹۲۵ء میں وفات پائی۔اولاد: آپ کی بیٹی کی شادی حضرت امام الدین کے بیٹے عبد القدوس صاحب بی ایس سی انجینئر کے ساتھ ہوئی۔ان کی اولاد مسلم ٹاؤن لاہور میں رہائش پذیر ہے۔ماخذ: (۱) تاریخ احمدیت جلد ہفتم (۲) مضمون ” حافظ محمد اسحاق بھیروی مطبوعہ ماہنامہ انصار اللہ ربوہ جون ۱۹۹۹ء (۳) بھیرہ کی تاریخ احمدیت صفحہ ۶۰-۶۱۔☆ ۲۲۱ - حضرت میرزا اکبر بیگ صاحب کلانور بیعت : ۱۸۹۳ء۔وفات : ۱۲ / جولائی ۱۹۲۷ء تعارف: حضرت مرزا اکبر بیگ رضی اللہ عنہ کلا نو ر ضلع گورداسپور کے رہنے والے تھے۔آپ کے والد صاحب کا نام حضرت مرزا نیاز بیگ تھا۔بیعت : آپ ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ اور حضرت مرزا ایوب بیگ کے بھائی تھے۔اس طرح باپ اور تین بیٹوں کا شمار۳۱۳ رفقاء میں ہوتا ہے آپ محکمہ پولیس میں سب انسپکٹر تھے اور کمرمشانی ضلع میانوالی میں تعینات تھے۔اولاد: آپ کے اکلوتے بیٹے حضرت مرزا مبارک احمد رفیق بانی سلسلہ تھے اور وہ بھی خلافت سے وابستہ رہے ہیں۔وفات: آپ کی وفات ۱۲ جولائی ۱۹۲۷ء کو کلانور میں ہوئی اور وہیں تدفین ہوئی۔ماخذ: (۱) ضمیمه انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱۱ (۲) اصحاب احمد جلد اول صفحه ۸۰-۸۶ (۳) آئینه صدق وصفا مصنفہ مرزا مسعود بیگ۔☆ ۲۲۲۔حضرت مولوی محمد یوسف صاحب۔سنور بیعت : ۲۳ / مارچ ۱۸۸۹ء تعارف: حضرت مولوی محمد یوسف سنوری رضی اللہ عنہ ولد کریم بخش صاحب سنور محلہ تنبواں علاقہ پٹیالہ کے رہنے والے تھے اور بطور مدرس ملازم تھے۔آپ حضرت مولوی عبداللہ سنوری کے ماموں تھے۔آپ نے ہی حضرت مولوی صاحب کو بتایا تھا کہ قادیان میں ایک بزرگ نے دس ہزار کا انعامی اشتہار دیا ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ یہ شخص بڑا کامل ہے اس کی زیارت کے لئے جاؤ۔