تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 219 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 219

219 ☆ ۱۷۱۔حضرت میاں رحیم بخش صاحب امرتسر بیعت: ابتدائی زمانہ میں۔وفات: ۲ / جولائی ۱۹۳۲ء تعارف و بیعت : حضرت میاں رحیم بخش رضی اللہ عنہ کو حضرت اقدس مسیح موعود کی ماموریت سے قبل زیارت و ملاقات کا شرف حاصل تھا۔آپ کے والد کا نام رانجھا خان تھا۔بیعت سے قبل حضرت مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی کے مرید تھے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔آپ کی وفات 2 جولائی 1932ء کو ہوئی۔نوٹ : آپ کے مزید سوانحی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ : (۱) تاریخ احمدیت جلد ہشتم صفحه ۲۷۵ (۲) روزنامه الفضل ۱۵ راگست ۱۹۳۴ء۔۱۷۲۔حضرت مولوی محمد افضل صاحب کملہ۔گجرات بیعت : ابتدائی زمانہ میں تعارف و بیعت : حضرت مولوی محمد افضل رضی اللہ عنہ کملہ ضلع گجرات کے رہنے والے تھے۔کملہ ڈنگہ سے مشرقی جانب چند میل کے فاصلہ پر واقع ہے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب نے آپ کا نام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہمعصر علماء کرام میں شامل کیا ہے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے کتاب البریہ میں پُر امن جماعت میں ذکر کیا ہے۔اولاد: آپ کے بیٹے حضرت محمدا کرم صاحب بھی رفیق بانی سلسلہ تھے۔نوٹ: آپ کے مزید سوانحی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ: (۱) انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱۱ (۲) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۳) صداقت حضرت مسیح موعود تقریر جلسہ سالانہ ۱۹۶۴ء۔