تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 218
218 ☆ ۱۶۹۔حضرت حافظ محمد بخش مرحوم ، کوٹ قاضی بیعت : ابتدائی زمانہ میں تعارف و بیعت حضرت حافظ محمد بخش رضی اللہ عنہ کوٹ قاضی کے تھے۔حضرت قاضی ضیاء الدین ( یکے از ۳۱۳) کے ذریعہ سلسلہ احمدیہ سے تعارف ہوا اور بیعت کی۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔نوٹ: آپ کے مزید سوانحی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ : انجام آنقم روحانی خزائن جلدا۔☆ ۱۷۰۔حضرت چوہدری شرف الدین صاحب کو ٹلہ فقیر جہلم بیعت : ۱۸۹۲ء تعارف: حضرت چوہدری شرف الدین رضی اللہ عنہ کوٹلہ فقیر جہلم کے رہنے والے تھے۔آپ کے بیٹے چوہدری قطب الدین ( یکے از ۳۱۳) کا نام انجام آتھم میں ۸۶ نمبر پر ہے۔بیعت : آپ کی بیعت ۱۸۹۲ء کی ہے۔آپ ۱۸۹۲ء کے جلسہ سالانہ میں شامل ہوئے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : آئینہ کمالات اسلام میں جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والوں، تحفہ قیصریہ میں جلسہ ڈائمنڈ جوبلی اور کتاب البریہ میں پُرامن جماعت میں حضرت اقدس نے ذکر فرمایا۔نوٹ: آپ کے مزید سوانحی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ : (۱) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ (۲) تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد ۱۲ (۳) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳۔