تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 182 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 182

182 رکھی تھی۔آپ بڑے پایہ کے منفی عالم اور صاحب درس تھے اور صرف و نحو کے بڑے عالم تھے۔حضرت مولانا محمد ابراہیم بقا پوری آپ کے شاگرد تھے۔تبلیغ کے بہت شائق تھے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے آپ کا ذکر آئینہ کمالات اسلام میں جلسہ سالانہ کے شرکا ء اور کتاب البریہ میں پُر امن جماعت کے ضمن میں کیا ہے۔وفات: آپ کی وفات ۸۰۰ سال کی عمر میں ۳۱ دسمبر ۱۹۲۰ء کو ہوئی۔آپ کی وفات پر سیدنا حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے خطبہ جمعہ کے بعد فرمایا کہ حضرت مولوی صاحب حضرت اقدس کے مخلص دوست تھے۔آج فوت ہو گئے ہیں میں جمعہ پڑھنے کے بعد ان کا جنازہ پڑھنے کے لئے جاؤں گا احباب بھی چلیں۔چنانچہ ایک بہت بڑی جماعت کے ساتھ جس میں جلسہ سالانہ کے مہمان بھی شامل تھے حضور نے آپ کا جنازہ پڑھایا اور مقبرہ بہشتی قادیان کے اس حصہ میں تدفین ہوئی جو بزرگان سلسلہ کے لئے مخصوص ہے۔اولاد: آپ نے تین شادیاں کیں اور صاحب اولاد تھے۔آپ کی اولاد میں حضرت حکیم محمد عمر صاحب بھی تھے۔دوسرے حضرت محمد شریف خاں صاحب جن کی تاریخ پیدائش ۱۸۹۸ء اور پیدائشی احمدی تھے۔آپ بیان کا ہے: میں لدھیانہ میں دوسری جماعت میں تھا کہ حضرت مسیح موعود (علیہ الصلوۃ والسلام ) کو سب جماعت سٹیشن لدھیانہ پر استقبال کے لئے گئی۔ریل کا ڈبہ کاٹ کر سائیڈ نگ میں لگا دیا گیا۔اور حضور کے لئے گھوڑا گاڑی تیاری تھی۔پھر والدہ صاحبہ مجھے حضور کی زیارت کے لئے لے گئی میں حضور کے سامنے بیٹھا تھا اور دیکھتا تھا کہ حضور مستوارات میں بالکل آنکھیں بند کر کے بیٹھے تھے۔حضور کا ایک احاطہ میں لیکچر ہوا اور برادرم حکیم محمد عمر خانصاحب حضور کے پیچھے بطور پہرہ دار کھڑے تھے۔جب میں چوتھی جماعت میں ہوا۔تو لدھیانہ میں حضور کی وفات کی خبر پہنچی۔“ حضرت محمد شریف خاں صاحب بعد میں قادیان آگئے اور بطور ٹیوٹر خدمات بجالاتے رہے۔ماخذ : (۱) آئینہ کمالات اسلام (۲) کتاب البریہ (۳) خطبات محمود جلد نمبرم صفحه ۵۸۰ (۴) تاریخ احمدیت جلد دوم صفحہ ۳۹ (۵) اصحاب احمد جلد دوم صفحه ۱۴ - ۱۶ - ۵۲۸ - (۶) الفضل قادیان ۲۰/۱۷ اپریل ۱۹۲۲ء ( ۷ ) رجسٹر روایات جلد پنجم روایات محمد شریف خاں ولد مولوی عبد القادر لدھیانہ۔☆ ۱۳۲۔حضرت مولوی رحیم اللہ صاحب مرحوم لاہور ولادت: ۱۸۱۳ء۔بیعت: ۳۰ را گست ۱۸۹۱ء۔وفات : ۱۸۹۴ء تعارف: حضرت مولوی رحیم اللہ رضی اللہ عنہ کے والد صاحب کا نام حبیب اللہ صاحب تھا۔حضرت مولوی رحیم اللہ صاحب مرحوم کی ولادت ۱۸۱۳ء کی ہے آپ راجپوت قوم کے چشم و چراغ تھے۔حضرت مولوی صاحب مسجد کو چہ