تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 136
136 جلسہ ڈائمنڈ جوبلی اور پر امن جماعت کے ضمن میں ذکر کیا ہے۔ماخذ : (۱) سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ (۲) تحفہ قیصر یہ روحانی خزائن جلد ۱۲ (۳) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۴) سیرت حضرت مسیح موعود جلد سوم (۵) تاریخ احمدیت جلد دوم (۶) حیات قدسی (۷) با جوه خاندان از غلام الله با جوه (۸) اخبار الحکم ۲۴ اکتوبر ۱۸۹۹ (۹) یا درفتگان جلد اول۔☆ ۸۳۔جناب میاں عبداللہ خانصاحب برادر نواب خانصاحب جہا بیعت: ابتدائی زمانہ تعارف و بیعت : میاں عبداللہ خان ہریانہ ضلع ہوشیار پور حضرت چوہدری نواب خان ( یکے از ۳۱۳) کے بھائی تھے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔ضمیمہ انجام آتھم میں آپ کا نام ۳۱۳ اصحاب صدق وصفا میں درج ہیں۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : کتاب البریہ میں حضور نے آپ کا نام راجہ عبداللہ خان صاحب رئیس ہریانہ لکھا ہے۔سراج منیر میں آپ کا چندہ مہمانخانہ دینے کا ذکر ہے۔متفرق حالات : آپ جولائی ۱۹۴۰ء میں اپنے داماد مکرم رانا عبدالحمید صاحب وکیل منٹگمری کے پاس مقیم تھے۔حضرت ملک نیاز محمد صاحب ( والد محترم ملک صلاح الدین صاحب ایم اے مؤلف اصحاب احمد‘ ) جو ۱۹۴۰ء میں ضلع منٹگمری میں انچارج ڈسپنسری تھے نے ان کی روایات قلم بند کیں۔آپ نے ۱۸۹۷ء کی عید الاضحی قادیان میں ادا کی۔حضرت مسیح موعود کی خدمت میں لیکھرام کے قتل کی سب سے پہلے اطلاع آپ ہی نے دی۔(نوٹ) خلافت اولی کے بعد نظام خلافت سے وابستہ نہ رہے اور غیر مبائعین میں شامل ہو گئے۔ماخذ: (۱) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلدا (۲) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۳) سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ (۴) رجسٹر روایات (۵) لا ہور تاریخ احمدیت (۶) یا درفتگان جلد دوم۔