تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 109
109 جس کے مالک پادری رجب علی صاحب تھے۔انہوں نے براہین احمدیہ کی بہترین طباعت کے لئے مراد آباد سے حضرت شیخ نوراحمد صاحب کو بلایا جو اپنے فن میں بہت ماہر تھے۔تھوڑے عرصے بعد انہوں نے پادری صاحب سے الگ ہو کر اپنا ذاتی مطبع ریاض ہند کے نام سے جاری کیا اور پادری صاحب نے براہین احمدیہ کی طباعت کا وہی معیار برقرار رکھنے کے لئے طباعت کا کام اجرت پر شیخ نور احمد صاحب کو دے دیا۔اسی دوران حضرت مسیح موعود ان کے پریس میں تشریف لائے اور حضور سے ان کا تعارف ہو۔بیعت : کتاب براہین احمدیہ ہی حضرت شیخ نور احمد صاحب کو مراد آباد سے پنجاب لائی اور یہی آپ کو سلسلہ احمدیہ میں داخل کرنے کا موجب ہوئی۔ان کے ساتھ حضرت شیخ محمد حسین صاحب اور منشی غلام محمد صاحب بھی یکم فروری ۱۸۹۲ء کو سلسلہ میں شامل ہو گئے۔رجسٹر بیعت اولی میں حضرت شیخ نوراحمد صاحب کی بیعت ۲۰۸ نمبر پر یوں درج ہے۔شیخ نوراحمد مہتم مطبع ریاض ہند ولد شیخ بہادر علی ساکن حال امرتسر۔سلسلہ کی خدمات : حضرت شیخ نور احمد صاحب حضرت مسیح موعود کی تمام کتب واشتہارات کے علی العموم پرنٹر رہے۔آپ کو پادری ڈاکٹر مارٹن کلارک اور پادری عبداللہ آتھم کے مناظرہ میں نمایاں خدمات سرانجام دینے کی توفیق ملی۔جب جنگ مقدس کے دوران بہت سے مہمان جمع ہو گئے تو ایک روز حضرت اقدس کے لئے حضرت شیخ صاحب کی اہلیہ کھانا پیش کرنا بھول گئیں۔رات کا بہت بڑا حصہ گزر گیا۔حضرت اقدس نے استفسار فرمایا۔صورت حال کا اظہار کیا گیا تو فرمایا اس قدر گھبراہٹ اور تکلیف کی کیا ضرورت ہے دستر خوان میں دیکھ لو کچھ بچا ہوگا وہی کافی ہے۔وہاں روٹیوں کے چند ٹکڑے تھے۔فرمایا یہی کافی ہیں اور وہی کھالئے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : آپ کا ذکر آسمانی فیصلہ میں جلسہ سالانہ ۱۸۹۱ء میں ، آئینہ کمالات اسلام میں جلسہ سالانہ ۱۸۹۲ء میں شامل ہونے والے احباب اور چندہ دہندگان کی فہرست میں ، آریہ دھرم، تحفہ قیصریہ اور کتاب البریہ میں جلسہ ڈائمنڈ جوبلی اور پر امن جماعت کی فہرست میں نام درج ہے۔وفات : آپ کی وفات ۸ جون ۱۹۲۸ء بعمر ۸۹ سال کو ہوئی۔آپ کی وصیت نمبر ۱۲ ۲۷ ہے اور آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ قادیان قطعہ نمبر ۴ حصہ نمبر میں ہوئی۔ماخذ : (۱) آسمانی فیصلہ روحانی خزائن جلد ۲ (۲) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ (۳) آریہ دھرم روحانی خزائن جلد۱۰ (۵) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۷) تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد ۱۲ (۸) مضمون ”براہین احمدیہ کے مطالعہ سے احمدیت ، روزنامه الفضل ربوه مورخه ۲۵ / اپریل ۲۰۰۲ء (۹) روز نامه الفضل ربوه ۲ جولائی ۲۰۰۰ء (۱۰) روزنامه الفضل ربوه ۲۹ جون ۱۹۹۵ء (۱۱) سیرت حضرت مسیح موعود (۱۲) رسالہ ”نور احمد مصنفہ حضرت شیخ نور احمد صاحب احمدی (۱۳) رجسٹر بیعت اولی مندرجہ تاریخ احمدیت جلد اول۔