تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 97
97 میں حضرت صاحبزادہ پیر سراج الحق صاحب نعمانی کے مکان کی تعمیر کے لئے چندے کی تحریک فرمائی تو آپ نے بھی حضور کی اس آواز پر لبیک کہا اور اس کارخیر میں بھی حصہ لیا۔وفات : حضرت میاں کرم الہی نے تقریباً ۷۸ سال کی عمر میں ۲۱ راگست ۱۹۲۰ء کو لدھیانہ میں وفات پائی۔آپ خدا تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے آپ کی وفات پر الفضل میں یہ اعلان شائع ہوا۔ملا کرم الہی صاحب ساکن چھاؤنی لدھیانہ جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے بہت پرانے اور مخلص خدام میں سے اور سلسلہ کے سرگرم خادم تھے انتقال کر گئے۔آپ کی میت لدھیانہ سے قادیان لائی گئی اور بہشتی مقبرہ میں دفن کی گئی۔احباب جنازہ غائب پڑھیں۔آپ کی وصیت نمبر ۶۲۹ ہے اور تدفین بہشتی مقبرہ قادیان قطعہ نمبر ۵ حصہ نمبر ۱۵ میں ہوئی۔آپ کی اہلیہ : آپ کی اہلیہ مسمات فاطمہ بیگم صاحبہ بھی ایک دیندار اور مخلص خاتون تھیں۔۱۹۱۵ء میں نظام وصیت کے ساتھ منسلک ہوئیں اور ۴ جون ۱۹۲۹ء کو وفات پا کر بہشتی مقبرہ قادیان میں دفن ہوئیں۔ماخذ: (۱) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد نمبر ۵ (۲) الحکم ۷ ارنومبر ۱۸۹۹ء صفحہ ۷ کالم ۳ (۳) الفضل ۲ ستمبر ۱۹۲۰ء صفحہ۲ کالم ۳ (۴) رجسٹر بیعت اولی مطبوعہ تاریخ احمدیت جلد ۱ صفحه ۳۵۵ ( رجسٹر روایات جلد ۵ صفحه ۱۰۰) (۶) ماہنامہ خالد اکتوبر ۲۰۰۴ء۔۵۰۔حضرت قاضی زین العابدین صاحب خانپور سر ہند بیعت : ۲۱ رفروری ۱۸۹۲ء۔وفات: ۱۹۱۰ء تعارف: حضرت قاضی زین العابدین رضی اللہ عنہ ولد غلام حسین خان صاحب خانپور ریاست پٹیالہ ڈاکخانہ سر ہند کے رہنے والے تھے۔بڑے وجیہ، خوبصورت اور خوش لحن تھے، نہایت ذہین اور زیرک تھے اور ایک عمدہ حکیم بھی تھے۔آپ کے جدامجد عرب سے ہجرت کر کے افغانستان اور پھر مغلیہ دور حکومت میں خانپورسر ہند میں آئے۔اس طرح آپ اصلاً قریشی تھے۔آپ کے خاندان کو خانپور میں مغلیہ دور میں قاضی کا منصب دیا گیا۔بیعت کا پس منظر : حضرت صوفی احمد جان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ان اولین عشاق میں سے تھے جنہوں نے اپنے کثیر ارادت مندوں اور عقیدت مندوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دامن سے وابستگی اختیار کر لی تھی اور شاہی پر غلامی کو ترجیح دی۔آپ کے اس نمونہ سے آپ کے مریدوں کی بھی ایک تعداد آپ کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام امام الزمان کی بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئی، چنانچہ ایسے مریدوں میں ایک نام حضرت قاضی زین العابدین صاحب سرہندی کا بھی ہے۔