تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 96 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 96

96 حضرت اقدس کی بیعت : ۱۸۹۰ء میں حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کے بارہ میں سنا اور حضرت اقدس کے عقائد ودعاوی کا علم ہوا۔چنانچہ قادیان جا کر ۲۵ / دسمبر ۱۸۹۵ء کو حضرت اقدس کے دست مبارک پر بیعت کر لی۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : آپ کا کتاب البریہ میں پُر امن جماعت کی فہرست میں ذکر ہے۔ماخذ: (۱) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد نمبر ۱۳ (۲) اخبار الحکم قادیان۔☆ ۴۹۔حضرت میاں کرم الہی صاحب۔۔۔۔۔لود یا نه ولادت : ۱۸۴۲ء۔بیعت : ۲ را گست ۱۸۹۱ء۔وفات :۲۱ /اگست ۱۹۲۰ء تعارف: حضرت میاں کرم الہی رضی اللہ عنہ لود یا نہ کے رہنے والے تھے اور ارا ئیں قوم سے تعلق رکھتے تھے۔آپ کی ولادت ۱۸۴۲ء کی ہے۔بیعت : رجسٹر بیعت میں آپ کی بیعت اس طرح درج ہے۔۲ اگست ۱۸۹۱ء کرم الہی ولد حتو ساکن لدھیانہ قوم ارا ئیں ملازم پولیس۔آپ کی بیعت کا نمبر ۲۴۹ ہے۔حضرت اقدس کی کتب میں تذکرہ : حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی کتب میں آپ کا تذکرہ محفوظ ہے۔۱۸۹۲ء میں جماعت احمدیہ کا دوسرا جلسہ سالانہ ہوا آپ بھی اس جلسہ میں شریک ہوئے۔حضور نے شرکاء جلسہ کی فہرست ”آئینہ کمالات اسلام کتاب میں درج فرمائی ہے۔حضرت میاں صاحب کا نام ۵۶ نمبر پر موجود ہے۔اسی طرح حضور کی کتاب آریہ دھرم اور کتاب البریہ میں مندرج جماعت کے پاک ممبروں کی فہرستوں میں بھی آپ کا نام موجود ہے۔اخلاص و محبت کا تعلق اور مالی قربانی میں حصہ : حضور کی کتب میں آپ کے ذکر کا اس طرح محفوظ ہونا آپ کی حضور کے ساتھ وابستگی اور اخلاص کو ظاہر کرتا ہے اور آپ کے اس مخلصانہ اور عقیدتمندانہ برتاؤ کے نتیجے میں حضور بھی آپ سے بے پناہ محبت رکھتے تھے۔سلسلہ کی مالی معاونت میں بھی آپ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے اور مسابقت کے اس میدان میں بھی آپ کسی سے پیچھے نہ رہتے۔جلسہ سالانہ۱۸۹۲ء کے موقع پر ایک فہرست ان اصحاب کے چندہ کی تیار کی گئی جو مطبع کے لئے چندہ بھیجتے رہیں گے آپ ان چندہ دہندگان میں شامل ہوئے۔فہرست میں ۴۳ ویں نمبر پر آپ کا نام موجود ہے۔اسی طرح جلسہ ڈائمنڈ جوبلی جون ۱۸۹۷ء میں بھی احباب جماعت نے سلسلہ کی ضروریات کے لئے چندہ دیا۔حضرت میاں کرم الہی صاحب اس جلسہ میں تو شامل نہ ہو سکے لیکن آپ نے اس موقع پر چندہ بھجوایا آپ کا نام جلسہ احباب ( تحفہ قیصریه ) روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحہ ۳۱۲ پر موجود ہے۔اسی طرح حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے قادیان