اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 69
اصحاب بدر جلد 5 69 60 186 حضرت عامر بن مخلد حضرت عامر بن مخلد۔ان کی والدہ کا نام عمارہ بنت خنساء تھا۔ان کا تعلق خزرج کے قبیلے بنو مالک بن نجار سے تھا۔غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شریک ہوئے اور احد کے دن یہ شہید ہوئے۔179 187 حضرت عائذ بن ما عض اپنے ایک اور بھائی کے ساتھ جنگ بدر میں شامل حضرت عائذ بن ماعص انصاری صحابی ہیں۔ان کا نام عائذ بن ماعص تھا۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو زُریق سے تھا۔رسول اللہ صلی علیم نے ان کی مواخات حضرت سُوَيْبط بن حرملہ سے کروائی۔آپ اپنے بھائی حضرت معاذ بن ماعص کے ساتھ غزوہ بدر میں شریک ہوئے۔رسول اللہ صلی علیم کے ساتھ تمام غزوات میں شامل ہوئے۔حضرت عائذ بن ماعص بئر معونہ اور غزوہ خندق میں شریک ہوئے اور رسول اللہ صلی الم کے ساتھ تمام غزوات میں شریک تھے۔حضرت ابو بکر کے دور خلافت میں 12 ہجری میں جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔180 نام و کنیت 188 حضرت عباد بن بشرة جنگ یمامہ گیارہ ہجری میں ان کی وفات ہوئی تھی۔حضرت عباد بن بشر کی کنیت ابو بشر اور ابور بیع ہے۔ان کا تعلق قبیلہ بنو عبد الأشکل سے تھا۔ان کی اولاد میں صرف ایک بیٹی تھی وہ بھی فوت ہو گئی۔