اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 50 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 50

50 182 اصحاب بدر جلد 5 حضرت عامر بن بکیر چار بھائی جو جنگ بدر میں شامل ہوئے پھر حضرت عامر بن بگیر تھے۔حضرت عامر بن بگیر کا تعلق قبیلہ بنو سعد سے تھا۔حضرت عامر غزوہ بدر میں شریک ہوئے اور آپ کے ساتھ آپ کے بھائی حضرت ایاس بن بگیر ، حضرت عاقل بن بگیر اور حضرت خالد بن بگیر غزوہ بدر میں شامل ہوئے اور یہ سب بعد کے غزوات میں بھی شامل ہوئے۔ان سب بھائیوں نے دارارقم میں اسلام قبول کیا تھا۔حضرت عامر بن بگیر جنگ یمامہ والے دن شہید ہوئے۔141 183 حضرت عامر بن ربیعہ ان کا خاندان حضرت عمر کے والد خطاب کا حلیف تھا جنہوں نے حضرت عامر کو متبنٰی بنایا ہوا تھا۔یہی وجہ ہے کہ آپ پہلے عامر بن خطاب کے نام سے مشہور تھے لیکن جب قرآن کریم نے ہر ایک کو اپنے اصلی آباء کی طرف انتساب کا حکم دیا تو اس کے بعد عامر بن خطاب کے بجائے اپنے نسبی والد ربیعہ کی نسبت سے عامر بن ربیعہ پکارے جانے لگے۔بچے adopt کرنے والوں کے لئے ایک رہنما اصول یہاں ان لوگوں کے لئے اس بات کی وضاحت ہو گئی ہے جو اپنے رشتہ داروں کے، عزیزوں کے بچے adopt کرتے ہیں اور بڑے ہونے تک ان کو یہی نہیں پتہ ہو تا کہ ان کا اصل والد کون ہے اور شناختی کارڈ وغیرہ سرکاری کاغذات وغیرہ پر بھی اصل والد کے نام کے بجائے اس والد کا نام ہو تا ہے جس نے ان کو adopt کیا ہوتا ہے۔اور پھر بعد میں اس وجہ سے بعض مسائل پیدا ہوتے ہیں۔پھر لوگ خطوط لکھتے ہیں کہ اس طرح کر دیا جائے، اس طرح کر دیا جائے۔اس لئے ہمیشہ قرآنی حکم کے مطابق عمل کرنا چاہئے سوائے ان بچوں کے جو اداروں کی طرف سے ملتے ہیں یا لئے جاتے ہیں adopt کئے جاتے ہیں اور ان کے والدین کے بارے میں بتایا نہیں جاتا۔بہر حال اس وضاحت کے بعد آگے ان کے بارے میں بیان کر تاہوں۔