اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 189
اصحاب بدر جلد 5 189 حضرت عبد الرحمن بن عوف کی وفات پر چار پائی کے پاس کھڑے ہو کر حضرت سعد بن مالک نے کہا۔وَا جَبَلاہ۔کہ ہائے افسوس پہاڑ جیسی شخصیت اٹھ گئی۔حضرت علیؓ نے فرمایا ابن عوف اس جہان سے رخصت ہو گئے۔انہوں نے دنیا کے چشمے سے صاف پانی پیا اور گدلا چھوڑ دیا۔یا یوں کہہ لیجئے کہ ابنِ عوف نے اچھا زمانہ پایا اور برے وقت سے پہلے چلے گئے۔حضرت عبد الرحمن بن عوف نے اپنے پسماندگان میں تین بیویاں چھوڑیں۔ہر ایک بیوی کو اس کے آٹھویں حصے میں سے اتنی اتنی ہزار درہم دیے گئے جبکہ ایک دوسری روایت میں آپ کی چار بیویاں تھیں اور ہر ایک کے حصے میں اتنی ہزار درہم آئے۔418 417 218 حضرت عبد اللہ بن زید بن ثعلبہ وہ صحابی ہیں جن کو خواب میں اذان کے الفاظ بتائے گئے نام و نسب و کنیت حضرت عبد اللہ بن زید بن ثعلبہ آپ کو عبد اللہ بن زید انصاری کہا جاتا ہے۔آپ کی کنیت ابو محمد تھی۔والد کا نام حضرت زید بن ثعلبہ تھا اور یہ بھی صحابی تھے۔ان کا تعلق قبیلہ انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو جُشم سے تھا۔بیعت عقبہ میں شامل آپ بیعت عقبہ میں ستر انصار کے ساتھ شامل ہوئے اور غزوہ بدر اور احد اور خندق اور دیگر غزوات میں آنحضور صلی یہ نام کے ساتھ شرکت کی۔فتح مکہ کے وقت بنو حارث بن خزرج کا جھنڈا آپ کے پاس تھا۔حضرت عبد اللہ بن زید اسلام لانے سے قبل عربی لکھنا جانتے تھے جبکہ اس زمانے میں عرب میں کتابت بہت کم تھی۔بہت کم لوگ ہوتے تھے جو لکھنا جانتے ہوں۔حضرت عبد اللہ بن زید کی اولاد مدینہ میں قیام پذیر رہی۔آپ کے ایک بیٹے کا نام محمد تھا جو آپ کی بیوی سَعْدَة بنتِ گلیب سے پیدا ہوئے اور ایک بیٹی اور حمید تھیں جن کی والدہ اہل یمن سے تھیں۔آپ کے بھائی حریث بن زید تھے جو بدری صحابی تھے۔419 اور آپؐ کی ایک بہن کا نام قریبہ بنت زید تھا وہ بھی صحابیہ تھیں۔120