اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 190 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 190

اصحاب بدر جلد 5 190 اذان کے الفاظ خواب میں بتائے گئے حضرت عبد اللہ بن زید وہ صحابی ہیں جن کو خواب میں اذان کے الفاظ بتائے گئے اور آنحضور صلی الیکم کو اس کے متعلق آگاہ کیا جس پر آپ صلی اللہ ہم نے حضرت بلال کو حکم دیا کہ وہ ان الفاظ میں اذان دیں جو حضرت عبد اللہ نے خواب میں دیکھے تھے۔یہ واقعہ حضور صلی اللی کام کے مسجد نبوی کی تعمیر کے بعد سنہ ایک ہجری کا ہے۔421 اس کی کچھ تفصیل اس طرح ہے کہ حضرت ابو محمیر بن انس انصاری (انصار میں سے تھے ) اپنے چوں سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی علیکم نے سوچا کہ نماز کے لیے لوگوں کو کیسے جمع کیا جائے ؟ آپ کو عرض کیا گیا کہ نماز کے وقت ایک جھنڈا نصب کر دیا جائے۔جب لوگ اسے دیکھیں گے تو ایک دوسرے کو اطلاع کر دیں گے مگر آپ صلی علی نام کو یہ تجویز پسند نہیں آئی۔راوی کہتے ہیں کہ آپ سے نرسنگا کا ذکر کیا گیا یعنی یہود کے بلانے کے طریق سے جو بلند آواز سے blow کیا جاتا ہے۔آپ نے اس کو بھی پسند نہیں فرمایا کہ یہ یہود کا طریق ہے۔راوی کہتے ہیں پھر آپ سے ناقوس کا ذکر کیا گیا۔آپ نے فرمایا کہ وہ نصاریٰ کا طریق ہے۔حضرت عبد اللہ بن زید واپس گئے اور رسول اللہ صلی للی کم کی فکر کی وجہ سے فکر مند تھے۔دعا کی تو کہتے ہیں ان کو خواب میں اذان دکھائی گئی۔حضرت عبد اللہ بن زید ہی بیان کرتے ہیں کہ میں نے خواب میں نے خواب میں ایک شخص کو دیکھا جس کے ہاتھ میں ناقوس تھا۔میں نے اس سے پوچھا اے بندہ خدا! تو اس ناقوس کو نیچے گا۔اس نے کہا تو اس سے کیا کرے گا؟ میں نے کہا کہ ہم اس کے ذریعہ سے نماز کے لیے بلائیں گے۔اس نے کہا تو کیا میں تمہیں وہ بات بتادوں جو اس سے بہتر ہے ؟ میں نے کہا کیوں نہیں ؟ حضرت عبد اللہ کہتے ہیں کہ اس نے کہا پھر کہو اور اذان کے الفاظ دہرائے کہ اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ اللهُ اکبر اللهُ أَكْبَرُ أَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ اَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ - اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ حَى عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ حَى عَلَى الْفَلَاحِ اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ اس کا ترجمہ بھی بچوں کے لیے اور نو مسلموں کے لیے پڑھ دیتا ہوں، فائدہ مند ہو تا ہے۔اذان ہم روز سنتے ہیں لیکن پھر بھی بعضوں کو میں نے دیکھا ہے ترجمہ نہیں آتا۔اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے۔یہ چار دفعہ کہنا ہے۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔یہ دو دفعہ کہنا ہے۔پھر میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد رسول اللہ صلی اللی علم اللہ کے رسول ہیں۔یہ بھی دو دفعہ ہے۔پھر نماز کی طرف آؤ، حَى عَلَى الصَّلَاةِ۔نماز کی طرف آؤ۔حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ کامیابی کی طرف آؤ، کامیابی کی طرف آؤ۔اللہ سب سے بڑا ہے۔یہ پھر دو دفعہ کہنا ہے۔لا الهَ إِلَّا الله اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔پھر کہتے ہیں کہ یہ الفاظ دوہرانے کے بعد وہ شخص مجھ سے تھوڑا سا پیچھے ہٹا اور پھر کہا کہ جب تم نماز