اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 319
اصحاب بدر جلد 4 319 ہاتھوں سے کام کر لیتے تھے۔ایک طرح استعمال کر لیتے تھے۔اس لیے آپ کو ذُو الْيَدَيْنِ بھی کہتے تھے۔آپ کا تعلق قبیلہ بنو خزاعہ سے تھا۔آپ بنو زُھرہ کے حلیف تھے۔ہجرت و مواخات حضرت عمیر مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ میں آئے تو حضرت سعد بن خَيْثَمَہ کے ہاں قیام کیا۔آنحضرت صلی علیہ ہم نے آپ کی یزید بن حارث کے ساتھ مواخات قائم فرمائی۔بدر میں شہادت یہ دونوں صحابہ غزوہ بدر میں شہید ہو گئے تھے۔آپ غزوہ بدر میں شہید ہوئے جیسا کہ ذکر ہو گیا ہے اور آپ کو اُسامہ جشمی نے شہید کیا تھا۔شہادت کے وقت آپ کی عمر 30 سال سے زائد تھی۔طبقات الکبریٰ میں ابو اسامہ مجصمیمی نام آیا ہے کہ اس نے قتل کیا تھا۔757 104 نام و نسب حضرت رافع بن المعلى جنگ بدر میں شریک ہونے والے دو بھائی حضرت رافع بن المعلى - حضرت رافع بن المعلی کا تعلق قبیلہ خزرج کی شاخ بنو حبیب سے تھا۔آپ کی والدہ کا نام ادام بنت عوف تھا۔آنحضور صلی یکم نے حضرت رافع اور حضرت صفوان بن بیضاء کے در میان عقد مؤاخات قائم فرمایا۔یہ دونوں اصحاب غزوہ بدر میں شریک تھے۔جنگ بدر میں شہادت بعض روایات کے مطابق دونوں ہی غزوہ بدر میں شہید ہوئے۔ایک روایت یہ بھی ہے کہ حضرت صَفْوَان بن بَيْضَاء غزوہ بدر میں شہید نہیں ہوئے تھے۔موسى بن عقبہ کی روایت ہے کہ حضرت رافع اور آپ کے بھائی ھلال بن مُعَلِّی دونوں بھائی غزوہ بدر میں شریک ہوئے۔حضرت رافع کو عِكْرِمہ بن ابو جہل نے غزوہ بدر میں شہید کیا تھا۔758