اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 320
320 105 صحاب بدر جلد 4 حضرت رافع بن حارث بن سواد ان کا نام رافع بن حارث بن سواد ہے۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو نجار سے تھا۔غزوہ بدر اور احد اور خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی علیکم کے ہمراہ شریک ہوئے۔حضرت عثمان کے دور خلافت میں ان کی وفات ہوئی۔حضرت رافع بن حارث کا ایک بیٹا تھا جس کا نام حارث تھا۔759 106 حضرت رافع بن عُنجدة انصاری حضرت رافع کے والد کا نام عبد الحارث تھا، من جدہ آپ کی والدہ کا نام تھا۔حضرت رافع نے اپنی والدہ کی اہنیت سے شہرت پائی، باپ کے بجائے والدہ کے نام سے مشہور ہوئے۔ان کا تعلق قبیلہ بنو امیہ بن زید بن مالک سے تھا۔غزوہ بدر، احد اور خندق میں یہ شریک ہوئے۔0 760 107 ย حضرت رافع بن يزيد " ایک روایت میں آپ کا نام رافع بن زید بھی بیان کیا گیا ہے۔حضرت رافع بن یزید کا تعلق انصار کے قبیلہ اوس کی شاخ بنو زَعُورَاء بن عَبْدِ الْأَشْهَل سے تھا۔حضرت رافع کی والدہ عقرب بنت مُعَاذ مشہور صحابی حضرت سعد بن معاذ کی بہن تھیں۔حضرت رافع کے دو بیٹے اُسید اور عبد الرحمن تھے۔ان دونوں کی والدہ کا نام عقرب بنتِ سلامہ تھا۔حضرت رافع غزوہ بدر واحد میں شریک ہوئے۔ایک روایت کے مطابق آپ غزوہ بدر کے دن سعید بن زید کے اونٹ پر سوار تھے۔آپؐ غزوہ اُحد میں شہید ہوئے۔761