اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 318 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 318

318 اصحاب بدر جلد 4 ہوں۔آپ صلی علیہ کم نے بیٹھ جانے کا ارشاد فرمایا۔آپ نے یہ بات تین دفعہ دہرائی۔پھر آپ نے فرمایا کہ فلاں فلاں جگہ پر چلے جاؤ۔اس پر حضرت ذکوان بن عبد قیس نے عرض کی یارسول اللہ یقیناً میں ہی ان جگہوں پر جاؤں گا۔رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا کہ جو کوئی ایسے شخص کو دیکھنا چاہتا ہے جو کل جنت کے سبزے پر چل رہا ہو گا تو اس شخص کی طرف دیکھ لے۔اس کے بعد حضرت ذکوان اپنے اہل خانہ کو الوداع کہنے گئے۔آپ کی ازواج اور بیٹیاں آپ سے کہنے لگیں کہ آپ ہمیں چھوڑ کر جارہے ہیں ! انہوں نے اپنا دامن ان سے چھڑایا اور تھوڑا دور ہٹ کر ان کی طرف رخ کر کے مخاطب ہوئے کہ اب بروز قیامت ہی ملاقات ہو گی۔اس کے بعد غزوہ اُحد میں ہی آپ نے شہادت کا رتبہ پایا۔کسی کو ذکوان بن عبد قیس کا علم ہے۔۔۔؟ 755 غزوہ اُحد کے دن رسول اکرم صلی علیم نے دریافت فرمایا کہ کسی کو ذکوان بن عبد قیس کا علم ہے ؟ حضرت علی نے عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !میں نے ایک گھڑ سوار دیکھا جو ذکوان کا پیچھا کر رہا تھا یہاں تک کہ وہ ان کے قریب پہنچ گیا اور وہ یہ کہہ رہا تھا کہ اگر آج تم زندہ بچ گئے تو میں نہیں بیچ سکوں گا۔اس نے حضرت ذکوان جو کہ پیادہ پاتھے پر حملہ کر کے آپ کو شہید کر دیا اور انہوں نے عرض کیا کہ یہ کہتے ہوئے آپ پر وار کر رہا تھا کہ دیکھو میں ابنِ عِلاج ہوں۔حضرت علی بیان کرتے ہیں کہ میں نے اس پر حملہ کیا اور اس کی ٹانگ پر اپنی تلوار مار کر نصف ران سے کاٹ ڈالا۔پھر اسے گھوڑے سے اتارا اور اسے قتل کر دیا۔حضرت علی فرماتے ہیں۔میں نے دیکھا تھا کہ وہ ابو الحکم بن اخنس تھا۔756 103 نام و کنیت ذُو السّمَالَينِ حضرت عُمير بن عَبْدِ عَمرو * ย حضرت ذُو الشمالين عمير بن عَبْدِ عَمرو۔ان کا اصل نام عمیر تھا اور کنیت ابو محمد۔حضرت عمیر کی کنیت ابو محمد تھی جیسا کہ بتایا۔ذوالشمالین کیوں کہا جاتا تھا ابن ہشام بیان کرتے ہیں کہ آپ کو ذُو الشمال تین کہا جاتا تھا۔یہ نام نہیں تھا بلکہ یہ ان کو لقب مل گیا تھا کیونکہ آپ بائیں ہاتھ سے زیادہ کام لیتے تھے۔دوسری روایت میں یہ ہے کہ آپ اپنے دونوں