اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 154
اصحاب بدر جلد 4 پر گوشت بہت کم تھا۔86 آپ کی شادیاں 154 حضرت بلال نے متعدد شادیاں کیں۔ان کی بعض بیویاں عرب کے نہایت شریف اور معزز گھرانوں سے تعلق رکھتی تھیں۔آپ کی ایک بیوی کا نام ہالہ بنت عوف تھا جو حضرت عبد الرحمن بن عوف کی ہمشیرہ تھیں۔ایک زوجہ کا نام ہند خولانیہ تھا۔بنو ابو بکیر کے خاندان میں بھی رسول اللہ صلی الی یم نے حضرت بلال کا نکاح کروایا۔حضرت ابو درداء کے خاندان میں بھی حضرت بلال کا رشتہ مُصاہرت قائم ہوا تھا۔البتہ کسی سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔87 حضرت بلال کے ایک بھائی تھے جن کا نام خالد تھا اور ایک بہن تھیں جن کا نام غفیرہ تھا۔388 اسلام میں سبقت لے جانے والے رسول اللہ صلی الم نے فرمایا بلال سابق الْحَبَشَة ہیں۔یعنی اہل حبشہ میں سے سب سے پہلے اسلام لانے والے ہیں۔389 حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا کہ اسلام لانے میں سبقت لے جانے والے اشخاص چار ہیں۔أَنَا سَابِقُ الْعَرَبِ یعنی میں عربوں میں سے سبقت لے جانے والا ہوں۔سَلْمَانُ سَابِقُ الْفُرْسِ۔سلمان اہل فارس میں سے سبقت لے جانے والے ہیں اور بلال سابق الحَبَشَة - بلال اہل حبشہ میں سے سبقت لے جانے والے ہیں اور صُهَيْبٌ سَابِقُ الرُّومِ اور صہیب رومیوں میں سے سبقت لے جانے والے ہیں۔390 اسلام کی راہ میں ظلم اور مصائب برداشت کرنے والے عروہ بن زبیر سے مروی ہے کہ حضرت بلال بن رباح ان لوگوں میں سے تھے جو کمزور سمجھے جاتے تھے۔جب وہ اسلام لائے تو ان کو عذاب دیا جاتا تھا تا کہ وہ اپنے دین سے پھر جائیں مگر انہوں نے ان لوگوں کے سامنے کبھی وہ کلمہ ادا نہ کیا جو وہ چاہتے تھے یعنی اللہ تعالیٰ کا انکار کرنا۔انہیں اُمیہ بن خَلَف عذاب دیا کرتا تھا۔391 حضرت بلال جب رسول اللہ صلی اللی کم پر ایمان لائے تو ان کو طرح طرح کا عذاب دیا جاتا تھا۔جب لوگ حضرت بلال کے عذاب دینے میں سختی کرتے تو حضرت بلال أحد ، احد کہتے۔وہ لوگ کہتے اس طرح کہو جس طرح ہم کہتے ہیں تو حضرت بلال جو ابا کہتے کہ میری زبان اسے اچھی طرح ادا نہیں کر سکتی جو تم کہہ رہے ہو۔ایک دوسری روایت میں ہے کہ حضرت بلال کو جب ایذا پہنچائی جاتی اور مشرکین یہ ارادہ کرتے کہ ان کو اپنی طرف مائل کر لیں تو حضرت بلال کہتے اللہ ، اللہ۔392