اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 133
339 133 42 صحاب بدر جلد 4 حضرت بجير بن ابي بجير ย پھر حضرت مجیر بن ابی بجیر ہیں۔حضرت مُجیر بن ابی نُجیر غزوہ بدر اور احد میں شریک تھے۔43 نام و نسب حضرت بسبس بن عمرو " ان کا نام حضرت بشبش بن عمرو ہے۔ایک روایت میں آپ کا نام بنبش بن بشر بھی آیا ہے۔حضرت بشبش جهنی انصاری کا تعلق قبیلہ بنو سَاعِدة بن كعب بن خزرج سے تھا جبکہ عروہ بن زبیر کے مطابق آپ کا تعلق بنو ظریف بن خزرج سے ہے۔آپ نے غزوہ بدر میں شرکت کی تھی۔آپ کا شمار 340 انصار صحابہ میں ہوتا ہے۔آپ کو بُسَيْسَہ اور بُسَیس اور بسبسہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔غزوہ بدر کے علاوہ آپ نے غزوہ احد میں بھی شرکت کی تھی۔12 جنگ بدر کے موقعہ پر مدینہ میں امام الصلوۃ اور امیر کا تعین 342 341 غزوہ بدر کے لئے مدینہ سے نکلنے کا ذکر کرتے ہوئے سیرت خاتم النبیین میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے یہ لکھا ہے کہ: مدینہ سے نکلتے ہوئے آپ نے اپنے پیچھے عبد اللہ بن ام مکتوم کو مدینہ کا امیر مقرر کیا تھا۔مگر جب آپ روحاء کے قریب پہنچے جو مدینہ سے 36 میل کے فاصلہ پر ہے تو غالباً اس خیال سے کہ عبد اللہ ایک نابینا آدمی ہیں اور لشکر قریش کی آمد آمد کی خبر کا تقاضا ہے کہ آپ کے پیچھے مدینہ کا انتظام مضبوط رہے۔آپ نے ابو لبابہ بن مُنذر کو مدینہ کا امیر مقرر کر کے واپس بھجوا دیا اور عبد اللہ بن ام مکتوم کے علق حکم دیا کہ وہ صرف امام الصلوۃ رہیں مگر انتظامی کام ابو لبابہ سر انجام دیں۔یہ لکھتے ہیں کہ " مدینہ کی بالائی آبادی یعنی قباء کے لئے آپ نے عاصم بن عدی کو الگ امیر مقرر فرمایا۔" آپ نے جو امراء بھیجے