اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 132
اصحاب بدر جلد 4 132 حضرت بلال کے رشتہ کی پیشکش اور۔۔۔زید بن اسلم سے روایت ہے کہ ابو البکیر کے لڑکے یعنی یہ آنحضرت صلی علیم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔ہماری بہن کا فلاں شخص کے ساتھ نکاح کر دیا جائے۔آنحضرت صلی اللہ ہم نے فرمایا کہ بلال کے متعلق تمہارا کیا خیال ہے۔بلال اس سے بہتر ہے اس کے متعلق سوچو۔وہ لوگ چلے گئے۔الله دوسری مرتبہ پھر آئے اور آنحضرت صلی علی کم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور پھر عرض کیا کہ : یارسول اللہ صلی ال کم ہماری بہن کا فلاح شخص کے ساتھ نکاح کر دیجئے۔آنحضرت صلی لی ایم نے پھر دوبارہ یہی فرمایا کہ بلال کے متعلق تمہارا کیا خیال ہے۔وہ لوگ سوچنے کے لئے پھر چلے گئے۔پھر وہ لوگ تیسری مرتبہ آنحضرت صلی کم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور پھر یہی عرض کی کہ ہماری بہن کا فلاں شخص کے ساتھ نکاح کر دیجئے۔آنحضرت صلی علیم نے پھر یہی فرمایا کہ بلال کے متعلق تمہارا کیا خیال ہے ؟ اور پھر فرمایا کہ ایسے شخص کے متعلق تمہارا کیا خیال ہے جو اہل جنت میں سے ہے۔پھر ان لوگوں نے آنحضرت صلی علیکم عرض کیا کہ ٹھیک ہے اور بلال سے اپنی بہن کا نکاح کر دیا۔7 337 حضرت بلال کا مقام تو حضرت بلال کا یہ مقام تھا۔اور کس طرح رشتے طے ہوتے تھے اس زمانے میں۔ٹھیک ہے ایک دو دفعہ انکار کیا لیکن تیسری دفعہ پھر انہیں جو حکم ہو اوہ مان لیا۔بہر حال ہر ایک کا اپنا اپنا مقام تھا۔بعض لوگ پہلی دفعہ ہی عرض کر دیتے تھے کہ ٹھیک ہے جو آپ فرمائیں، بعض سوچنے لگ جاتے تھے لیکن بہر حال حضرت بلال کے مقام کا اس سے بھی پتہ لگتا ہے۔18 338