اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 125
125 38 صحاب بدر جلد 4 حضرت حسان بن ثابت کے بھائی نام و نسب کنیت حضرت اوس بن ثابت بن مُنْذِد ย حضرت اوس بن ثابت بن منذر۔یہ بھی انصاری تھے۔ان کی کنیت ابو شداد تھی۔حضرت اوس کے والد کا نام ثابت تھا۔آپ کی والدہ کا نام شخصی بنتِ حَارِثَہ تھا۔آپ مشہور صحابی حضرت شداد بن اؤس کے والد تھے۔آپ کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو عمرو بن مالك بن نجار سے تھا۔بیعت عقبہ ثانیہ میں شرکت یہ عقبہ ثانیہ میں شامل تھے نیز ایمان لائے۔غزوہ بدر اور غزوہ احد میں رسول اللہ صلی علیم کے ساتھ شامل ہوئے۔حضرت حسّان بن ثابت ( جو مشہور شاعر تھے ) اور حضرت ابی بن ثابت آپ کے بھائی تھے۔حضرت عثمان بن عفان کے ساتھ مواخات حضرت عثمان بن عفان جب مدینہ ہجرت کر کے آئے تو ان کے ہاں ان کا قیام ہوا اور آنحضرت صلی علیم نے حضرت عثمان بن عفانؓ اور حضرت اوس بن ثابت کے درمیان مواخات قائم فرمائی۔غزوہ احد میں شہادت ان کی وفات کے بارے میں عبد اللہ بن محمد بن عمارہ انصاری کہتے ہیں کہ ان کی وفات، ان کی شہادت غزوہ احد میں ہوئی تھی۔بعض دوسرے اس سے اختلاف بھی کرتے ہیں لیکن جو اختلاف کرنے والے ہیں وہ کمزور راوی ہیں۔3 323