اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 124
124 37 صحاب بدر جلد 4 حضرت أنيس بن قادة حضرت أنيس بن قتادة بن ربیعہ۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ اوس سے تھا۔ان کی غزوہ اُحد کے موقع پر وفات ہوئی۔بعض لوگوں کا بیان ہے کہ ان کا نام انس ہے۔بہر حال جو صحیح نام ہے وہ انہیں ہے۔محمد بن اسحاق اور محمد بن عمر نے انہیں ہی لکھا ہے۔بدر میں رسول اللہ صلی علیم کے ہمراہ شریک تھے اور جنگ اُحد میں یہ شہید ہوئے۔آپ کی بھی کوئی اولاد نہیں تھی۔اور ایک روایت ہے کہ خَنْساء بنت خدام حضرت اُنیس بن قتادة کے نکاح میں تھیں جب وہ اُحد کے دن شہید ہوئے۔0 ابو الحکم بن اخنس بن شریق نے ان کو شہید کیا تھا۔عورت کی آزادی کی مثال 320 حضرت خنساء بنت خذام حضرت اُنیس بن قتادہ کے نکاح میں تھیں۔جب وہ احد کے دن شہید ہوئے تو حضرت خنساء کے والد نے ان کا نکاح قبیلہ مزینہ کے ایک شخص سے کر دیا مگر یہ اسے ناپسند کرتی تھیں۔پھر یہ رسول اللہ صلی ایم کے پاس آئیں۔آپ کی تعلیم نے حضرت خنساء کا نکاح فسخ کر دیا۔باپ نے نکاح کیا تھا۔رسول کریم علی ایم نے کہا اگر لڑکی کو یہ نا پسند ہے تو نکاح صبح کر دیا۔اس کے بعد حضرت خنساء نے حضرت ابولبابہ سے شادی کر لی اور اس نکاح سے پھر حضرت سائب بن ابی لبابہ پیدا ہوئے۔321 یہ ہے مثال عورت کی آزادی کی۔رشتوں کے معاملے میں بعض لوگ جو اپنی لڑکیوں پر زبر دستی کرتے ہیں ان کو سوچنا چاہئے۔322