اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 105 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 105

تاب بدر جلد 4 105 257 ہمیں سمجھ نہیں آرہی کہ ہم کیا خواہش کریں۔حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ میری یہ خواہش ہے کہ یہ گھر حضرت ابو عبیدہ بن جراح اور حضرت معاذ بن جبل اور سالم مولیٰ ابو حذیفہ اور حضرت حذیفہ بن یمان جیسے لوگوں سے بھرا ہوا ہو یعنی ایسے وہ لوگ ہوں۔7 پس کیا خوش قسمت ہیں یہ لوگ جو دنیا میں بھی اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے تھے اور اگلے جہان میں بھی اس کی رضا حاصل کرنے والے ہیں۔258 32 حضرت ابی بن کعب مسلمانوں کے سردار ، کاتب وحی، امت کے قاری، جن کا نام خدا نے لیا کہ قرآن سنایا جائے نام و نسب و کنیت حضرت ابی بن کعب حضرت ابی انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو معاویہ سے تھے۔حضرت ابی کے والد کا نام گغب بن قیس اور والدہ کا نام صُهَيْله بنت اسود تھا۔حضرت ابی بن کعب کی دو کنیتیں تھیں ایک ابو منذر جو کہ آنحضرت صلی علیم نے رکھی اور دوسری ابوطفیل جو حضرت عمر نے ان کے بیٹے طفیل کی وجہ سے رکھی تھی۔259 حليه حضرت ابی متوسط قامت تھے یعنی درمیانے قد کے تھے۔حضرت ابی کے سر اور داڑھی کا رنگ سفید تھا۔خضاب کے ذریعے سے اپنا بڑھاپا تبدیل نہیں کرتے تھے۔260 یعنی بالوں کو یا داڑھی کو رنگ نہیں لگاتے تھے۔بیعت عقبہ میں شامل اور کاتب وحی حضرت ابی بن کعب ستر افراد کے ہمراہ بیعت عقبہ ثانیہ میں شامل تھے۔حضرت ابی اسلام سے پہلے بھی لکھنا پڑھنا جانتے تھے اور اسلام کے بعد حضرت اُبی کو آنحضرت صلی اللہ تم پر نازل ہونے والی وحی لکھنے کی سعادت نصیب ہوئی۔آنحضرت صلی اللہ ﷺ نے حضرت ابی اور حضرت طلحہ بن عبید اللہ کے درمیان مواخات قائم فرمائی تھی