اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 374 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 374

۳۷۴ صاحب غزنوی حال مقیم ربوہ اور محمد الیاس صاحب افغان مرحوم مراد ہیں )۔آپ تحریر فرماتے ہیں۔۲۲ اپریل (۱۹۱۹)۔ناقل ) بغرض درخواست برآمدگی اپیل ہبہ را جپورہ گورداسپور گیا۔واپس آیا اور۱۳ کو (پھر۔ناقل ) گیا (حسب الارشاد حضرت خلیفہ اسیح)۔(۱۵،۱۴) آپ لکھتے ہیں۔۶ اکتوبر (۱۹۱۹۔ناقل ) بحکم حضرت خلیفتہ المسیح لا ہور بغرض خریدا دو یہ و سامان متفرق و پار جات برائے رخصتانہ مرزا گل محمدگیا اور اراکتو برکو واپس آیا۔۱۴ اکتو بر بحکم حضرت خلیفہ مسیح بغرض بعض سامان و پار چات متعلق شادی مرزا گل محمد لا ہور گیا اور ۱۹ را کتوبر کو واپس قادیان آیا۔“ ۱۶ روز نامچه ۱۵ نومبر کی شام کو نشی عبدالرحیم ملازم سٹور، بٹالہ سے آتے ہوئے وڈالہ کے قریب ڈاکوؤں کے ہاتھ آگئے۔جنہوں نے ان سے کل نقدی احمد یہ سٹور قادیان جو بصورت نوٹ اور نقد ان کے پاس تھی یعنی مبلغ آٹھ سو روپیہ سوا چھ آنہ چھپن لی اور بھاگ گئے۔جس کی اطلاع کے واسطے بحکم خلافت ماب بوساطت حضرت صاحبزادہ میاں بشیر احمد صاحب ایم۔اے ناظر امور عامه مع حضرت مفتی فضل الرحمن صاحب بٹالہ گیا اور دوسرے دن صبح کو ا ا بجے واپس قادیان پہنچا۔۱۷- روز نامچہ ۱۹-۱۱-۲۷ تا ۱۹-۱۱-۳۰ لاہور بغرض تیاری ایڈریس وانتظام وغیرہ گیا“۔۲۷ فروری ۱۹۱۹ میں ” برائے وفد ایڈریس لاہور کچھ خوردنی اشیاء دینے جانے کا بھی ذکر ہے۔الفضل بابت ۲۲ دسمبر ۱۹۱۹ کے مطابق ۱۷ دسمبر ۱۹۱۹ کو امیر وفد حضرت مولوی شیر علی صاحب کے ساتھ اکاون احباب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر صاحب پنجاب کی خدمت میں ایڈریس پیش کیا۔۱۸ روز نامچه ۲ / دسمبر (۱۹۱۹ ناقل) کو بغرض ڈیکلیریشن” رفیق حیات گورداسپور بحکم ناظر امور عامہ گیا۔مگر قانونی نقص کی وجہ سے واپس آنا پڑا۔قادیان گائڈ کے مطابق یہ طبی رسالہ حکیم عطا محمد صاحب لاہوری نے ۱۹۱۸ء میں جاری کیا تھا۔(صفحہ ۳۸) ۱۹ - روز نامچه ۲۰-۱-۸ تا ۲۰-۱-۱۶ بغرض تحریک چنده مسجد لندن لاہور و بغرض ادخال ڈیکلیریشن ”نور“ گورداسپور گیا۔کھا را بعد عصر بمعیت سید ولی اللہ شاہ صاحب پندرہ روزہ اخبار ” نور“ حضرت شیخ محمد یوسف صاحب نو مسلم مالک وایڈیٹر نے ۱۹۱۰ میں قادیان سے جاری کیا تھا۔