اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 375 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 375

۳۷۵ موضع کھارا ریلوے سٹیشن قادیان سے شمال کی طرف ایک سوا ایک میل پر واقع ہے۔۲۰ روز نامچه - ۱۳ / فروری ۲۰ تا ۲۳ ، حضرت کے ہمرکاب۔لاہور۔امرتسر الفضل بابت ۱۶ / فروری یکم مارچ ۱۹۲۰ء کے مطابق حضور طبی مشورہ کے لئے ۱۳ / فروری کو لاہور تشریف لے گئے اور ۲۴ فروری کو مراجعت فرما ہوئے۔رفقاء سفر میں ” عبدالرحمن قادیانی بھی تھے۔۲۱ - روز نامچه ۲۷ فروری ۲۰ سے ۲۷ / مارچ ۲۰ ء تک حضرت کے ہمرکاب پھیرو چی ، گورداسپور، پٹھانکوٹ ،سجانپور، مادھو پور، شاہ پور، نور پور، دوالمیال وغیرہ۔یہ تفصیل صرف یہاں مرقوم ہے۔الفضل سے تو یکم مارچ پھیر و چی جانے۔ایک دفعہ جمعہ کے لئے آنے۔پھر وہاں جانے اور وہاں سے گورداسپور اور پھر پٹھانکوٹ جانے اور ۲۷ / مارچ کو قادیان واپس آنے کا ذکر ہے۔-۲۲ کشمیر دھر مسالہ، مالیر کوٹلہ وغیرہ بہت سے مقامات پر بھائی جی کے ساتھ جانے کا ذکر دوسری جگہ موجود ہے۔-۲۳ بھائی جی کی اہلیہ محترمہ نے بتایا کہ ایک دفعہ سیدہ حضرت ام المومنین کو کار بنکل نکل آنے پر تبدیلی آب وہوا کے لئے کہیں باہر لے جانے کی تجویز تھی۔جس کی تیاری کے لئے لاہور جانے کی ضرورت تھی۔حضور نے بھائی جی کو بھجوا دیا۔چند گھنٹے بعد میرا لڑکا عبدالسلام بعد عشاء پیدا ہوا۔حضور کو علم ہوا تو حضرت اماں جان سے ذکر کیا کہ بھائی جی زچگی کے قرب کا ذکر کرتے تو میں ان کو لاہور نہ بھیجوا تا۔تو اماں جان نے فرمایا کہ بھائی جی کی اہلیہ، اسلام کی خدمت اور سلسلہ کے کاموں سے روکنا پسند نہیں کرتیں اور وہ بھی انہیں جانے کو کہتیں۔صبح حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ تشریف لائیں اور تعجب سے کہا کہ بھائی جی نے حضور کو بتا کیوں نہ دیا۔میں نے کہا کہ ایسے موقعہ پر میں انہیں خدمت سے روک دیتی تو کیا معلوم اس کا کیا نتیجہ نکلتا۔اب وہ خدمت سلسلہ کے لئے گئے ہیں تو بچے کو زندہ سلامت دیکھ لیں گے۔۲۵- آپ نے یہ بھی سنایا کہ ایک دفعہ میری انگلی کے جڑ دار پھوڑے کا اپریشن ہوا۔میں گھر پر ابھی بیہوش ہی تھی کہ حضور کی طرف سے پیغام ملا کہ حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب کا تبادلہ ہو گیا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ بھائی جی آکر میرے اہل و عیال کو قادیان لے جائیں۔بھائی جی مجھے بچوں کے سپر د کر کے روانہ ہو گئے۔اس رات چار چور ہمارے مکان میں آئے۔مکان کے ایک الگ حصہ میں آپ کا ایک شاگر در ہتا تھا۔اس نے مقابلہ کیا تو ہم نقصان سے محفوظ رہے۔