اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 373 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 373

- روز نامچہ میں ۳۰ را پریل ۱۹۱۸ کو آپ تحریر کرتے ہیں : بحکم حضرت خلیفہ ثانی بغرض تلاش مکان کراچی گیا۔کراچی میں بوجہ پلیگ مکانات کی دقت تھی۔نیز پلیگ کی ترقی ہورہی تھی۔لہذا بذریعہ تار واپس لاہور آنے کا حکم پہنچا۔اور لاہور سے حضرت کے ہمراہ بمبئی چلا گیا جہاں سے ۱۸۔۶۔۱۵ کو حضرت کے ہمراہ واپس قادیان پہنچا اور بوجہ رمضان شریف سر دست کام دکان نہیں کرسکتا۔برف کا کام اس سال میری غیر حاضری کی وجہ سے میاں عبدالمجید کباب فروش وعبداللہ پٹھان نے شروع کر دیا۔لہذ اس سال کام برف بھی اب نہیں ہو سکتا۔ان الله هوالرزاق ذو القوة المتين۔عبد الرحمن قادیان ۱-۶-۱۵ - حضرت خلیفہ اسیح الثانی بوجہ شدید علالت طبی مشورہ کے مطابق ساحل سمندر پر تبدیلی ، آب و ہوا کے لئے ۳ رمئی ۱۹۱۸ء کو بمبئی تشریف لے گئے۔( الفضل ۴ رمئی وا ارمئی ۱۹۱۸ء) حضرت ام المومنین بھی شدید علیل تھیں۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب بھی وہاں تشریف لے گئے۔بھائی جی نے حسب وعدہ ، صحت اور دیگر کوائف کے متعلق روزانہ اطلاع دینی شروع کردی۔جو الفضل بابت ۱، ۱۱،۸ جون میں درج ہیں۔ایک دفعہ تار کے ذریعہ بھی اطلاع بھجوائی۔حضور مع قافلہ ۱۵ جون کو مراجعت فرما ہوئے۔۹- آپ لکھتے ہیں : ۷ ارا گست ۱۸ء کی شام کو حضرت سفر ڈلہوزی سے واپس تشریف لائے۔آتے ہوئے مجھے ٹمٹم کے پہیہ کے پاؤں سے گزر جانے سے سخت چوٹ آگئی۔( روز نامچہ دکان ) ۱۰ - ۳-۱-۱۹ تا ۱۳ پھیر و چی کا سفر - ( روز نامچہ) حضور کے موضع پھیر و چی نزد دریا جہاں حضور کی مملوکہ اراضی تھی یعنی را جپورہ میں ۴ / جنوری ۱۹۱۹ کو جانے اور اور ارجنوری کو جمعہ کے لئے واپس آنے کا ذکر الفضل ۷ ۱۴۷ جنوری میں ہے۔شاید حضور کا پھر واپس جانے کا ارادہ ہو گا جس کی وجہ سے بھائی جی ۱۳ / جنوری تک وہاں ٹھہرے ہوں گے لیکن پھر کسی وجہ سے حضور نے ارادہ ترک کر دیا ہوگا۔۱۱- روز نامچہ سفر لاہور تا ۲۷ فروری ۱۹۱۹ ہمر کاب حضرت خلافت مآب - الفضل ۱۵ / فروری و ۴ مارچ ۱۹۱۹ کے مطابق حضور کا قیام لاہور میں ۱۲ تا ۷ارفروری رہا۔۱۲ روز نامچه ۱۵ را پریل ۱۹۱۹ کو حسب الحکم حضرت خلافت ماب گاڑی کے بند ہو جانے کی وجہ سے وفد صاحب چیف سیکرٹری کی ملاقات کو روک لیا گیا اور میں مع نیک محمد خاں ومحمد الیاس لاہور گیا۔مارشل لاء جاری تھا۔واپسی کے واسطے مشکلات تھے۔۱۵ تا ۲۰ لاہور میں رہا۔( محترم نیک محمد خان 11-