اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 332 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 332

۳۳۲ اور احتجاجیجلسے منعقد کروائے اور ایک ایسے جلسہ میں خود بھی تقریر فرمائی۔انگلستان اور ہندوستان کے پریس نے اس ظالمانہ واقعہ کے خلاف بہت کچھ لکھا جبکہ ہندوستان کے علماء کے ایک طبقہ نے امان اللہ خاں کو مبارکباد کے تار بھجوائے۔۱۹۳ ۱۰ ویمبلے کا نفرس میں حضور کا مضمون چودھری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کی زبانی مذاہب کانفرنس میں ۲۳ /ستمبر ۱۹۲۴ء کو حضور کا مضمون محترم چودھری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے سنانا تھا۔اس سے پہلے اڑھائی گھنٹے سے سامعین اسلام کے بارے میں دیگر مضامین سن رہے تھے۔اور انگلستان کے لوگ زیادہ دیر تک بیٹھنے کے عادی نہیں ہیں۔حضور کے مضمون کے وقت سارا ہال بھر گیا۔کسی اور لیکچر کے وقت حاضری اس قدر نہ تھی۔اجلاس کے صدر سر تھیوڈر موریسن (Sir Theodore Morrisson) نے حضور کا تعارف کرایا۔حضور مع اپنے رفقاء کے سٹیج پر تشریف رکھتے تھے۔آپ نے اللہ تعالیٰ کا شکر یہ ادا کیا کہ اس نے بانیان کانفرنس کے دلوں میں یہ خیال پیدا کیا کہ لوگ اس طریق پر مذہب کے سوال پر غور کریں۔اور مختلف مذاہب کے بارے تقریریں سن کر دیکھیں کونسا مذہب قبول کرنا چاہے۔مذہب کا معاملہ مرنے کے بعد دوسرے جہان تک چلتا ہے اور مذہب سے انسان کی دائمی راحت وابستہ ہے۔پھر حضور نے محترم چودھری صاحب کے کان میں کہا کہ گھبرانا نہیں۔میں دعا کروں گا۔محترم چوہدری صاحب نے ایک گھنٹہ تک نہایت بلند۔موثر اور پر شوکت لہجہ میں مضمون سنایا جس نے حاضرین پر وجد کی کیفیت طاری کر دی۔مضمون ختم ہوا تو کئی منٹ تک حاضرین نے گرمجوشی سے تالیاں بجائیں پھر صدر اجلاس نے حاضرین کی ترجمانی میں حسن مضمون اور حسن خیالات اور اعلیٰ درجہ کے طریق استدلال کے لئے حضور کا شکریہ ادا کیا اور پھر حضور کو مخاطب کر کے لیکچر کی کامیابی پر مبارکباد دی۔مانچسٹر گارڈین وغیرہ اخبارات نے بھی مضمون کی تعریف کی۔حضور کا مسجد فضل لندن کا سنگ بنیا د رکھنا مسجد فضل لندن کا سنگ بنیاد حضور نے ۱۹ / اکتوبر ۱۹۲۴ء کو رکھا۔جس سے پہلے حضور نے ایک مضمون