اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 108 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 108

۱۰۸ مرحوم و مغفور کے داما دسید محمد علی شاہ صاحب سے ملی جو انہوں نے اپنے نسبتی بھائی قاضی سید نذیر حسین شاہ صاحب سے بصد حرص حاصل کر کے تبر کا اپنے پاس رکھی ہوئی تھی۔محترم قاضی صاحب نے تحریر خدمت کیا تھا: حضور اقدس سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔عبدالرحمن قادیانی میرالڑ کا سخت بیمار ہے۔پیچش اور خون اس کو جاری ہے۔کوئی دوائی اس کو فائدہ نہیں کرتی۔اب اس کی والدہ دوائی سے نفرت کرتی ہیں۔اور اس کو بہت اضطراب ہو رہا ہے۔حضور نوازش فرما کر اگر توجہ سے دعا کریں تو یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ شفا بخشے گا۔السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکانہ۔امیر مین خدا تعالیٰ آپ کے لڑکے کو شفا بخشے اور اس کی والدہ کی بے قراری دور کرے۔آمین۔میں کئی دفعہ دعا کروں گا۔کل مجھے اضطراری طور پر لاہور کا سفر پیش آ گیا ہے۔اگر کلوراڈین کے دو قطرے دیئے جائیں تو اس سے بھی خون بند ہو جاتا ہے۔بشرطیکہ بہت ضعف نہ ہو۔والسلام مرزا غلام احمد * (الف) مکتوبات احمد یہ جلد ہفتم حصہ اوّل ( مطبوعہ نومبر ۱۹۵۴ء بذریعہ تاج پریس، یوسف بازار، حیدر آباد دکن ، آندھرا) میں خاکسار مؤلف ہذا نے سات مکتوبات (صفحہ ۵۸ تا ۶ میں ) اور ان کے بلاک (ضمیمہ صفحہ ۵۹ تا ۶۱ میں ) شائع کئے تھے۔ذیل کے نوٹ بابت مکتوبات نمبر ۴۴٫۱ تا ۵۰/۷ کو ( ضمیمہ صفہ ہے سے ) یہاں نقل کیا جاتا ہے: کتاب ہذا کے چھپ جانے کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ یہ خطوط الحکم بابت ۷ ۴ ارجون ۱۹۳۸ء میں چر بوں سمیت شائع ہو چکے ہیں۔پھر بھی کتاب ہذا میں ان کا شائع ہونا بریکارنہیں گیا۔کیونکہ کتاب میں بلاک دئے گئے ہیں۔دوسرے ان خطوط کی عبارت حضرت عرفانی صاحب یا حضرت بھائی جی نے پڑھ کر درج نہ کروائی تھی۔اس لئے بعض الفاظ کے پڑھنے میں سہو ہو گیا۔مثلاً مرزا کو خاکسار اور خیرا کو