اصحاب احمد (جلد 9) — Page 107
1+2 حضور کی خادمہ اور ایک بچہ عبد القادر بھی دعا کے میجی ہیں۔ان کے حق میں بھی سعادت دارین اور انجام بخیر کی دعا فرمائی جاوے۔حضور میں بہت کمزور حالت میں ہوں۔مجھے خاص خاص دعاؤں میں یاد فرمایا جاوے۔والسلام السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاننہ۔خاکسار عبد الرحمن قادیانی احمدی ۳ را پریل ۱۹۰۸ء مبلغ ایک روپیہ پہونچ گیا۔جزاکم اللہ خیراً کیثرا۔انشاء اللہ العزیز دعا کروں گا۔مرزا غلام احمد نوٹ از مولف :۔ایک روپیہ فارسی ہندسہ میں درج ہے۔(Y) محترم بھائی جی ذیل کی تحریر درج کرنے سے پہلے تحریر کرتے ہیں کہ یہ اور اس قسم کی اور بہت سی مثالیں ہیں جن سے حضور کے اعلیٰ اخلاق کے اس پہلو پر روشنی پڑتی ہے کہ ہمارے آقائے نامدار کیسے قددان اور شکور تھے کہ حقیری رقوم اور ادنی ادنی ہدایا کو خوشی سے قبول فرماتے اور اس طرح غرباء اور کم استطاعت غلاموں کی دلجوئی اور حوصلہ افزائی فرمایا کرتے تھے۔السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔مبلغ آٹھ روپیہ پہونچ گئے۔جزاکم اللہ خیراً۔انشاء اللہ دعا کروں گا۔ہمیشہ اپنے حالات خیریت سے اطلاع دیتے رہیں۔والسلام نوٹ از مولف: آٹھ فارسی ہندسہ میں درج ہے۔(2) مرزا غلام احمد محترم بھائی جی تحریر کرتے ہیں : سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ دستی تحریر جو مکر می حضرت قاضی سیدامیرحسین صاحب مرحوم کی درخواست دعا کے جواب میں حضور علیہ السلام نے ارقام فرمائی۔مجھے قاضی صاحب