اصحاب احمد (جلد 7)

by Other Authors

Page 210 of 246

اصحاب احمد (جلد 7) — Page 210

210 کہ ریکارڈ دیکھ کر بتاؤ تو ان کو رجسٹر سے حساب دکھا کر مطمئن کر دیتے۔بات یہ ہے کہ چوہدری صاحب نے اپنے ہاتھ سے سارا ریکارڈ رکھا ہوتا تھا اور پھر آمدہ خطوط کے وعدوں کی منظوری دی ہوتی تھی اور وہ کام کو نہایت سرگرمی اور تندہی سے پورا کرتے۔دفتر بند نہ ہوتا جب تک کام ختم نہ کر لیتے۔اگر کام زائد ہوا تو گھر لے جا کر پورا کرتے۔بہر حال وہ نہایت بہترین رنگ میں کام سرانجام دینے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہی ان کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین۔صدرانجمن احمدیہ کا آڈٹ کا کام بھی میں اکیلا کر رہا تھا۔ایک دن حضور نے فرمایا کہ آپ آڈیٹر کے کام کے لئے ایک کلرک رکھ لیں۔تنخواہ اسے میں تحریک جدید سے دوں گا۔چنانچہ میں نے چوہدری امیر محمد خاں صاحب کو نہیں روپے ماہوار پر رکھا وہ صدر انجمن میں کام کر چکے تھے اور پٹوار اور اشتمال اراضی کے کاروبار سے بھی خوب واقف تھے۔“ صدرانجمن سے پنشن میں نے آڈٹ صدر انجمن اور تحریک جدید کا کام پانچ سال تک مشتر کہ کیا تھا۔صدرانجمن نے حضور کی خدمت میں عرض کی کہ ہمارا آڈٹ کا کام پورا نہیں ہورہا صرف بل پاس ہوتے ہیں، دفاتر کی پڑتال نہیں ہوتی یا تو مجھے واپس دے دیا جائے یا صدرانجمن کو دوسرا شخص مقرر کرنے کی اجازت ہو۔اس پر حضور نے فرمایا کہ آپ دوسرا آدمی رکھ لیں۔جب تک تحریک جدید کو ضرورت ہے وہ ان سے کام لے گی ورنہ آپ کو انہیں واپس کر دیا جائے گا۔چنانچہ اس پر صدر انجمن نے سید محمد اسمعیل صاحب مرحوم کو آڈیٹر مقررفرمایا۔چونکہ خاکسار کو آڈیٹر کی تنخواہ صدر انجمن سے ملتی تھی۔جب انہوں نے الگ آڈیٹر رکھ لیا تو اب حضور نے خاکسار کا الاؤنس تحریک جدید سے منظور فرما دیا۔اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ جس وقت حضور نے خاکسار کو تحریک جدید میں لیا اس وقت صدر انجمن میں خاکسار کی ملازمت ساڑھے ۳۱ سال پوری ہو چکی تھی۔صدر انجمن نے اسی وقت سے مجھے پنشن دے کر مزید احسان فرمایا۔جزاهم الله احسن الجزاء۔۱۸۹۱ء کی پیشگوئی ۱۹۳۸ء کا واقعہ ہے کہ تحریک جدید کے چار سال پورے ہو چکے تھے اور حضور ایدہ اللہ تعالیٰ حسب معمول نومبر کے آخری ہفتے میں پانچویں سال کا اعلان فرمانے والے تھے تو 4 نومبر کے الفضل میں حضرت قاضی محمد ظہور الدین صاحب اکمل کا ایک نوٹ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ۱۸۹۱ء کے ایک کشف کے بارہ میں شائع ہوا۔جس میں ذکر ہے فتح اسلام کے لئے ایک لاکھ فوج کی ضرورت محسوس ہورہی ہے مگر پانچ ہزار کی