اصحاب احمد (جلد 7)

by Other Authors

Page 209 of 246

اصحاب احمد (جلد 7) — Page 209

209 روزانہ رپورٹ مجھے خوب یاد ہے کہ پہلے سال کے وعدوں کی آخری میعاد پندرہ جنوری ۱۹۳۵ء یعنی کل ڈیڑھ ماہ اور وعدوں کے خطوط ۲۳ جنوری تک آئے جن کی میزان ایک لاکھ دس ہزار ہوئی جو تحریک کے مطالبہ ساڑھے ستائیس ہزار سے چار گنا تھی۔یہ جماعت کے اخلاص اور حضور کی دعاؤں کا نتیجہ تھا۔خاکسار جو روزانہ تفصیلی رپورٹ دیتا تھا۔۲۳ جنوری کے بعد اسے خاکسار نے بند کر دیا اور یہ خیال کیا کہ اب صدر انجمن احمد یہ کے قواعد کے مطابق ہفتہ واررپورٹ پیش کیا کروں گا۔تین دن متواتر رپورٹ نہ ملنے پر حضور نے خاکسار کو بلا کر پوچھا کہ رپورٹ تین دن کیوں نہیں دی۔خاکسار نے عرض کیا کہ اب وعدے آچکے ہیں۔خاکسار آئندہ به طریق صدر انجمن ہفتہ وار رپورٹ پیش حضور کرے گا۔اس پر فر مایا کہ ” میرے ساتھ کام کرنے والے کو روزانہ رپورٹ مجھے پہنچا کر دفتر بند کرنا ہوگا۔“ پس اس دن سے آج کا دن ہے کہ خاکسار بلا ناغہ تفصیلی رپورٹ روزانہ بہ توفیق الہی حضور اقدس کی خدمت میں پیش کرتا رہا ہے۔فالحمد للہ۔حافظہ قوی ہو جانا مجھے جس وقت تحریک جدید کا کام تفویض ہوا۔اس وقت میرا حافظہ اتنا کمزور تھا کہ میں بات کرتے کرتے بھول جاتا تھا۔اس وقت میں نے دعا کے لئے عرض کیا تو اللہ تعالیٰ نے ایسا فضل فرمایا کہ ریکارڈ سے متعلق کام کے سوا بہت سا را دفتری کام یادداشت پر کرتا ہوں اور خطوط کے جواب میں اپنی قلم سے بوا ایسی زبانی اسی وقت لکھ دیتا ہوں۔ایک کلرک کی منظوری میں تین ماہ سے اکیلا ہی کام کر رہا تھا۔ایک دن حضور نے فرمایا کہ چونکہ آپ کا دفتر قصر خلافت کے ایک کمرے میں ہے اس لئے میں نے دیکھا ہے کہ آپ اکیلے ہی کام کرتے ہیں۔آپ ایک کلرک رکھ لیں اسے تنخواہ میں تحریک جدید سے دوں گا۔چنانچہ میں نے پٹیالہ کے ایک پوسٹل کلرک کو رکھ لیا۔وہ بڑے محنتی اور شوق سے کام کرنے والے تھے۔میرے ساتھ بڑی رات تک کام کرتے تھے۔رخصت پر گھر گئے اور وہاں جا کر بیمار ہوکر وفات پاگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔اللہ تعالیٰ ان کو اپنی رحمت کے سایہ میں رکھے۔آمین۔اس کے بعد میں نے چودھری عبدالرحیم صاحب چیمہ کو پندرہ روپے ماہوار پر رکھا ان کو اللہ تعالیٰ نے حافظہ ایسا عطا فرمایا ہے کہ وہ تحریک جدید کا دفتری کام اکثر یادداشت سے کرتے۔بسا اوقات دوست دفتر میں آکر چوہدری صاحب سے اپنا حساب وعدہ و وصولی دریافت کرتے تو آپ زبانی ہی بتا دیتے اور اگر بعض اصرار کرتے