اصحاب احمد (جلد 7)

by Other Authors

Page 11 of 246

اصحاب احمد (جلد 7) — Page 11

11 ماسٹر صاحب بیان کرتے ہیں : ۱۸۹۰ء۔۱۸۹۱ء تھا جب میں پہلی مرتبہ قادیان حاضر ہوا ( اس وقت حضور علیہ السلام کے پاس بہت تھوڑے آدمی ہوتے تھے اور نماز میں غالبا چار پانچ آدمی ہوتے ہوں گے ) ان دنوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام رسالہ فتح اسلام کی پہلی کاپی کے پروف دیکھ رہے تھے۔میں ابھی بچہ ہی تھا ( ان دنوں بیعت ہاتھ میں ہاتھ لے کر نہیں ہوتی تھی بلکہ حضور علیہ السلام بینی ( کلائی) سے ہاتھ پکڑ لیتے تھے اور پھر بیعت لیتے تھے ) آپ نے میرے دائیں ہاتھ کی کلائی پکڑ کر میری بیعت قبول فرمائی اور الفاظ بیعت بھی اس وقت بعد کے الفاظ سے مختلف تھے جن میں سے ایک فقرہ یادرہ گیا * ( جواب تک میرے کانوں میں گونج رہا ہے ) کہ میں منہیات سے بچتارہوں گا (4) ماسٹر صاحب نے بیان کیا کہ ابھی مجھے منہیات کے معنی نہیں آتے تھے گو میں اس کا مفہوم منع کی ہوئی باتیں ہی سمجھتا تھا۔میاں محمد یا مین صاحب تاجر کتب والی دکان نزد مسجد مبارک کے عقب میں ایک تنور کے پاس چار پائی پر بٹھا کر میری بیعت لی تھی۔والدین سے پہلی ملاقات: ☆☆ جیسا کہ آگے ذکر آئے گا آپ جموں میں حضرت مولوی نورالدین صاحب کے پاس پہنچ گئے اور مدرسہ میں داخل ہوئے آپ لکھتے ہیں : ” خاکسار کی تعلیم دو سال کے وقفہ کے بعد پھر شروع ہوگئی۔ادھر میں تعلیم پا تا تھا۔اُدھر میرے اصلی گھر میں زور شور سے رونا پیٹنا جاری تھا۔جیسے ہندوؤں اور سکھوں میں کسی عزیز کے مرنے پر عام طور سے ہوا کرتا ہے۔انہوں نے خیال کیا تھا کہ یا تو اس عاجز کو بھیٹر یا اٹھا کر لے گیا ہے یا کسی ندی نالے میں ڈوب کر مر گیا ہے۔میری مادر مہربان کی حالت نا گفتہ بہ ہے وہ بے چاری دیوانہ وار کلاس فیلوں کے گھروں میں پھرتی تھی اور میرے ہم مکتب لڑکوں کو طمع دیتی تھی تا کہ کسی سے میرا پتہ لگے۔لیکن کسی کو میری جائے یہ خطوط واحدانی کا حصہ بیعت کے بارے میں آپ کی روایت مندرجہ الحکم سے اگست ۱۹۳۸ء سے زائد کیا ہے البتہ ابتدا خط وحدانی میں لفظ ”جو خاکسار مؤلف نے ربط کی خاطر زائد کیا ہے۔ایک حلفی بیان میں بھی جو کہ ماسٹر صاحب نے اپنے قلم سے ۶ مئی ۱۹۳۵ء کو نظارت تالیف و تصنیف کو دیا تحریر فرماتے ہیں کہ میں نے ۱۸۹۰ء یا ۹۱ء میں بیعت کی جب کہ فتح اسلام تالیف ہونی شروع ہوئی تھی۔اس میں اور اوپر کے بیان میں کہ فتح اسلام کی پہلی کا پی کا پروف دیکھ رہے تھے کوئی تضاد نہیں۔(بقیہ حاشیہ اگلے صفحے پر )