اصحاب احمد (جلد 7) — Page 93
33 93 اعتراض کیا جاتا ہے جنھوں نے ارکان ثلاثہ پر خوب غور کر کے مذہب اسلام اختیار کیا ہے۔مذکورہ بالا سارے بیان سے ظاہر ہے کہ ان مسلم بزرگوں کا اشتہار جو دراصل حضرت ماسٹر صاحب نے ہی لکھا تھا اللہ تعالیٰ کے حضور بپای قبولیت پہنچا اور اس سے تمام پنجاب کے آریہ متاثر ہوئے۔ان نو مسلم بزرگوں کو دی گئی دشنام کا ثواب ملا اور صبر سے اس میں یقینا زیادتی ہوئی ہوگی۔آنحضرت ﷺ پر اعتراضات اور خودان بزرگوں پر اعتراضات کے جواب دینے کے لئے اللہ تعالیٰ نے وحی خاص کی اور نسیم دعوت جیسی عجیب کتاب معرض وجود میں آئی علاوہ ازیں ان نو مسلم بزرگوں کی قربانی ، شرافت علم اور بے نفسی اور علی بصیرۃ اسلام قبول کرنے کا تذکرہ حضرت مسیح موعود کے قلم سے کرا دیا جو ہمیشہ یادگار رہے گا۔بی اے تک تعلیم پانے کے الفاظ سے خاص طور پر ماسٹر صاحب کی طرف اشارہ ہے۔(۷) سادھ سنگت ایک تبلیغی جماعت کا قیام: سادھ سنگت کے نام سے ایک انجمن قادیان میں سردار محمد یوسف صاحب (ایڈیٹر نور ) نے حضرت خلیفہ اول کے ارشاد سے قائم کی تھی تاکہ مسلمانوں اور سکھوں میں با ہمی و چار بڑھایا جائے اور بابا نانک اور دیگر عارفوں کے کلام کی اشاعت کی جائے (87)۔جلسہ سالانہ پر ۲۴ مارچ ۱۹۱۰ء کو ماسٹر صاحب کی تقریر اس کے اغراض و مقاصد کے متعلق ہوئی۔آپ نے بتایا کہ اس کے سر پرست حضرت خلیفہ اول ہیں ٹریکٹ شائع کر کے اور تقریروں کے ذریعے تبلیغ کرنا ہمارا لائحہ عمل ہے چنانچہ سکھوں کے لئے ٹریکٹ شائع کئے گئے ہیں اور دو ماہ میں ۳۶ تقریریں قادیان کے گردو نواح میں ہوئیں۔جماعتوں کو تلقین کی کہ وہ اپنے ہاں ایسی انجمنیں قائم کریں اور اپنے ماحول میں آٹھ دس میل کے علاقوں میں تبلیغ کریں اور بتایا کہ اس کام کے لئے زیادہ علم کی ضرورت نہیں مما رَزَقْنهُمْ يُنْفِقُونَ کے مطابق جس قدر علم ہو اس سے تبلیغ کرے جس کو زیادہ علم نہ ہو کتاب پڑھ کر سنا سکتا ہے اور پھر بتایا کہ تبلیغ کرنے والے کو کس طرح صابر ہونا چاہیے۔اور ذکر کیا کہ تبلیغ کی برکت سے اللہ تعالیٰ مصائب سے نجات دیتا ہے چنانچہ اپنا ایک واقعہ سنایا۔فرماتے ہیں۔میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہاں ایک دفعہ طاعون کا زور تھا۔۲۰ آدمی ہر روز مرتے تھے۔میری بنِ ران میں درد اٹھا اور طاعون کا ڈر ہوا تو میں نے محلے والی عورتوں کو بلا کر وعظ شروع کر دیا، ابھی رکوع ختم نہیں ہوا تھا کہ درد رفع ہو گیا۔پس ان ایام مصائب میں اور طاعون سے محفوظ رہنے کا ایک یہ بھی مجرب اور صحیح نسخہ ہے کہ (88) مر بالمعروف و نہی عن المنکر کیا کریں حضرت خلیفہ اصبح اول کی اجازت سے سادھ سنگت کی طرف سے اسلامی ممالک میں تبلیغ کے لئے