اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 412 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 412

۴۱۷ اور لمبے عرصہ میں میں نے ایک بار بھی آپ کے نورانی چہرے پر غصے اور ناراضگی کے آثار کبھی نہ دیکھے۔کبھی کوئی سوال یا اعتراض بھی کبھی کسی مسئلہ کے بارے میں کیا تو آپ نے ہمیشہ نورانی مسکراہٹ ہی سے اس کا جواب دیا۔پس آپ نور تھے مجسم نور۔باطن و ظاہر میں نور ہی نور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضلوں سے ان کو حصہ وافر عطا فر مایا تھا۔یہ کیا کم فضل تھا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو مسیح پاک علیہ السلام کی نیابت کا شرف عطا فرمایا اور سلسلہ کی خدمت میں اچھی طرح حصہ لینے کا فخر آپ کو بخشا۔آپ سے وجود دنیا میں کم آتے ہیں مگر جب جاتے ہیں تو ہزاروں کا سا کام تنہا کر جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا قرب اعلی علیین میں آپ کو حاصل ہو آمین۔۳۱- از اخویم مولوی قمر الدین صاحب سیکھوانی فاضل ( انسپکٹر نظارت اصلاح ربوہ) حضرت مولانا سید محمد سرور شاہ صاحب ہمارے استاد تھے۔مدرسہ احمدیہ میں آپ کے ذمہ منطق اور فلسفہ کا مضمون ہوتا تھا۔چنانچہ مدرسہ احمدیہ کی چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت میں ہم نے آپ سے یہ مضمون پڑھا۔آپ کا علم سمندر کی طرح ٹھاٹھیں مارتا تھا ور تمام چھوٹے بڑے سب آپ کے علم کی وجہ سے آپ کی عزت کرتے تھے۔حضرت خلیفتہ اسیح الاول کے زمانہ میں جن نوجوانوں نے حضور سے تعلیم وتربیت پائی وہ نو جوان حضرت مولانا صاحب کے بھی شاگرد تھے اور مختلف علوم آپ سے پڑھتے تھے۔آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے غضنفر (شیر) قرار دیا ہے۔چنانچہ دیکھنے والے جانتے ہیں کہ آپ کی آنکھیں شیر کی آنکھوں جیسی تھیں اور جسم نہایت مضبوط تھا۔پادری عبدالحق صاحب سے پہلے پادری جوالا سنگھ صاحب پنجاب کے پادریوں میں مشہور پادری تھے اور پادری صاحب اپنی تقاریر میں منطقیانہ اصطلاحات استعمال کرتے تھے اور مسلمان علماء کو دعوت مقابلہ دیتے تھے۔پادری صاحب کو ناز تھا کہ ان کی تقاریر کو عام علماء سمجھ بھی نہیں سکتے۔ایک دفعہ گوجرانوالہ کے مقام پر پادری جوالا سنگھ صاحب کی تقریر تھی اس تقریر میں بھی پادری صاحب نے منطقیانہ اصطلاحات استعمال کیں اور اپنے لیکچر کے متعلق بہت تعلیاں کیں اور مسلم علماء کو دعوت پر دعوت اور چیلنج پر چیلنج دیا۔اس پر ہر طرف سناٹا چھا گیا اور کسی کو دعوت مقابلہ قبول کرنے کی جرات نہ ہوئی۔اتفاق سے حضرت مولوی صاحب اس لیکچر میں موجود تھے۔آپ اٹھے اور پادری صاحب کو مخاطب کر کے کہا کہ میں آپ کے سوالات کا جواب دیتا ہوں۔پادری صاحب حیران ہوئے کہ یہ کون صاحب ہیں کیونکہ غیر احمدی علماء میں سے پادری صاحب کے مقابلہ کے