اصحاب احمد (جلد 2) — Page 690
690 اسی طرح ممدوحہ کو حضور تحریر فرماتے ہیں: ایسی بیماری جس سے زندگی سے بھی بیزاری ہے خدا تعالیٰ شفا بخشے۔“ ( مکتوب نمبر ۶۴ صفحه ۲۷۲) محترمہ موصوفہ کے متعلق حضور نے ایک کشف دیکھا تھا۔اس بارہ میں حضور تحریر فرماتے ہیں: بسم الله الرحمن الرحيم مجی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ نحمده ونصلى على رسوله الكريم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔مجھے تو رات کے خواب سے کہ ایک قسم کا کشف تھا نہایت خوشی ہوئی کہ اندازہ سے باہر ہے۔اللہ تعالیٰ ہر ایک چیز پر قادر ہے۔کل سے میں نے ارادہ کیا ہے کہ آپ کی دعا کے ساتھ ان کو بھی شریک کر دوں۔شاید خدا تعالیٰ نے یہ نمونہ اس لئے دکھایا ہے کہ میں ایک مستعد نفس کے لئے نماز میں دعا کرتا رہا ہوں۔اصل میں دنیا اندھی ہے کسی شخص کی باطنی حالت کو معلوم نہیں کر سکتی۔بلکہ دنیا تو دنیا خود انسان جب تک وہ دن نہ آوے اپنی حالت سے بے خبر رہتا ہے۔ایک شہزادہ کا حال لکھا ہے کہ شراب پیتا اور سارنگی بجایا کرتا تھا۔آخر کار بڑے اولیاء سے ہو گیا۔سو یہ کشف کچھ ایسی ہی خوشخبری سنا رہا ہے اس لئے کل میں نے ارادہ کیا کہ ہماری دولڑ کیاں ہیں مبارکہ اور امتہ النصیر۔پس امتہ الحمید بیگم کو بھی اپنی لڑکی بنالیں اور اس کے لئے نماز میں بہت دعائیں کریں تا ایک آسمانی روح خدا اس میں پھونک دے۔وہ لڑکیاں تو ہماری کم سن ہیں شاید ہم ان کو بڑی ہوتی دیکھیں یا عمر وفا نہ کرے۔مگر یہ لڑکی جوان ہے ممکن ہے کہ ہم باطنی توجہ سے اس کی ترقی بچشم خود دیکھ لیں۔پس جبکہ ہم ان کو لڑکی بناتے ہیں تو پھر آپ کو چاہئے ہماری لڑکی (کے ساتھ زیادہ ہمدردی اور محبت اور وسیع اخلاق سے پیش آویں۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ خطوط وحدانی والا لفظ خاکسار کی طرف سے ہے۔خطوط وحدانی والا لفظ خاکسار کی طرف سے ہے۔اله