اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 689 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 689

689 کی بھی قبول نہیں ہوتیں لیکن جب دعا کمال کے نقطہ تک پہنچ جاتی ہے۔جس کا پہنچانا محض خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے وہ ضرور قبول ہو جاتی ہے۔یہ کبریت احمر ہے جس کا وجود قلیل ہے۔“ ۵۰۵ اس بارہ میں ۶ را پریل ۱۹۰۴ء کو تحریر فرماتے ہیں : میں تو دن رات دعا کر رہا ہوں اور اس قدر زور اور توجہ سے دعائیں کی گئی ہیں کہ بعض اوقات میں ایسا بیمار ہو گیا کہ یہ وہم گزرا کہ شاید دو تین منٹ جان باقی ہے اور خطر ناک آثار ظاہر ہو گئے۔“ اسی طرح ایک اور مکتوب میں فرماتے ہیں: شب بیداری اور دلی تو جہات سے جو عبدالرحمن کے لئے کی گئی۔میرا دل و دماغ بہت ضعیف ہو گیا ہے۔بسا اوقات آخری دم معلوم ہوتا تھا۔یہی حقیقت دعا ہے کوئی مرے تا مرنے والے کو زندہ کرے۔یہی الہی قانون ہے۔سو میں اگر چہ نہایت کمزور ہوں لیکن میں نے مصم ارادہ کر لیا ہے کہ آپ جب آویں تو پھر چند روز درد آنگیز دعاؤں سے فضل الہی کو طلب کیا جائے۔خدا تعالیٰ صحت اور تندرستی رکھے۔-۲۴- ایک مکتوب میں حضور نواب صاحب کو تحریر فرماتے ہیں: دعاتو کی جاتی ہے مگر وقت پر ظہور اثر موقوف ہوتا ہے۔خدا تعالی تکالیف سے - ۲۵ آپ کو نجات بخشے۔آمین۔۵۰۸ ایک مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں : دعا کرتا ہوں کہ خدا آپ کو اور آپ کے اہل بیت کو اپنے فضل سے کچی پاکیزگی بچی دینداری سے پورے طور پر متمتع فرمائے۔آمین ثم آمین۔اور اپنی محبت اور اپنے دین کی التفات عطا فرمائے۔آمین۔اور ۵۰۹ ۲۶ - نواب صاحب کے اہل بیت محترمہ امتہ الحمید بیگم صاحبہ کو حضور نے تحریر فرمایا: ” میں نے آپ کا خط غور سے پڑھ لیا ہے انشاء اللہ صحت ہو جائے گی۔میں نہ صرف دوا بلکہ آپ کے لئے بہت توجہ سے دعا بھی کرتا ہوں۔مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو پوری شفا دے گا۔