اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 512 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 512

512 کی تکلیف ہو تو بتایا کرو۔اس کی وفات کے بعد اس کی بیٹی کی پرورش نواب صاحب کے ہاں ہوئی۔پانچ سال تک اپنے بچوں کی طرح رکھا پھر چونکہ بھائی مددخاں صاحب مرحوم نے دوسری شادی کر لی تو سوتیلی والدہ نے بچی کو اپنے پاس بلوالیا۔اس تعلق میں آپ کا ایک مکتوب ایک عزیزہ کے نام درج کیا جاتا ہے۔تحریر فرماتے ہیں : دارالامان قادیان ۱۴ را گست ۱۹۰۲ء بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم عزیزہ مسلکم اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم میں نے کئی دفعہ چاہا کہ آپ کو خط لکھوں مگر خدا کی قدرت لمبے لمبے خط لکھ کر پھاڑ ڈالے۔کسی خط میں مضمون لمبا ہو گیا۔کسی میں ایسا پیچیدہ مسئلہ چھڑ گیا جو آپ کی سمجھ سے باہر معلوم ہوا۔خلاصہ کلام میں نے بہت کوشش کی مگر آپ کو خط نہ لکھ سکا۔آخر میں نے سمجھا کہ خداوند تعالیٰ کی اس میں مصلحت کوئی ہوگی اب مجھ کو پھر خط لکھنے کی تحریک ہوئی۔اب خدا ہی کو علم ہے کہ میں اس میں کامیاب ہوتا ہوں کہ نہیں۔آپ حیران ہوں گے بقیہ حاشیہ:- اسلام چیز کیا ہے خدا کے لئے فنا ترک رضائے خویش بیٹے مرضی خدا پس خداوند کی رضا چاہیں اور اسی کے ہور ہیں۔دیکھئے ایک اصول بتلاتا ہوں جس سے میں نے فائدہ اٹھایا ہے وہ یہ (کہ) جس مذہب کے پیرو ہو۔تحقیقات سے جو پختہ باتیں ہوں عملدرآمد کریں مثلاً آپ حنفی ہیں۔۔۔اوران کے اس قول صحیح پر عملدرآمد فرمائیں کہ اتر کـواقـولى لقول رسول الله ـ پس پ پکے حنفی بن کر ان کے قول پر عمل فرمائیں گے تو آپ کو لازمی ہو جائے گا جو باتیں حضرت ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کی طرف منسوب کی جاتی ہیں یا انہی کی ہیں وہ خلاف حدیث ہیں ان کو آپ ترک کر دیں گے اور حدیث کے لئے محک قرآن شریف ہے۔تو جو حدیث خلاف قرآن ہے اس کو آپ حدیث تصور نہ کریں گے۔تو پھر بات یہاں آٹھہرے گی کہ قرآن شریف اور حدیث صحیحہ میں جو کچھ ہے وہ آپ کو ماننا پڑے گا اور جب آپ اس نقطہ پر آجائیں گے تو لازمی ہے کہ آپ احمدی ہو جائیں۔اور آپ کو کوئی مفر نہ ہوگا۔آپ تجربہ کر دیکھیں یہی ہماری صداقت کا معیار ہے۔راقم محمد علی خاں اگر آپ نے سلسلہ خط و کتابت جاری رکھا یا آپ مجھے ملیں اور وضاحت کر سکتا ہوں اتنا وقت نہیں زیادہ لکھوں محض مختصر اشارت پر ہی کفایت کی ہے۔محمد علی خاں