اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 265 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 265

264 کہ ہم خلافت راشدہ سے مستفید ہو رہے ہیں۔اور خلافت راشدہ نور نبوت کے انتشار اور زمانہ برکات نبوت کے امتداد کا موجب ہوتی ہے اور اب تو مثیل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام یعنی حضرت مصلح موعود ایدہ اللہ تعالیٰ کا عہد مبارک ہے کہ جن کی زبان پر اللہ تعالیٰ نے انا امسیح الموعود مثیل، وخلیفتہ کے الفاظ جاری کئے۔کاش ہم کما حقہ قدر کریں۔اے اللہ تعالیٰ ! تو ہمیں تو فیق عطا فرما۔آمین۔اہلی زندگی: پہلے آپ کی شادی اپنے خالو سیٹھ شیخ حسن صاحب یادگیری رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی محترمہ زہرہ بی صاحبہ سے ہوئی۔موصوفہ حضرت خلیفہ امسیح الاول رضی اللہ عنہ کی خلافت کے ابتدائی ایام میں مولانا میر محمد سعید صاحب رضی اللہ عنہ اور والدہ کی معیت میں قادیان آئی تھیں اور کچھ مہینے قیام کر کے دینی تعلیم پائی تھی۔سیٹھ صاحب نے بقيه حاشيه : عبدالکریم حیدرآبادی کے علاوہ اور بھی عبدالکریم تھے جو مجھ سے اوپر کے درجہ میں تعلیم پاتے تھے اور بورڈنگ میں مکین تھے۔یہ صاحب اُس وقت تک سکول چھوڑ چکے تھے اور الہام کے پورا ہونیکے گواہوں میں جو نام درج ہے اُس سے غالباً عبدالکریم حیدر آبادی ہی مراد ہیں۔دین محمد سے مراد تائید دین محمد عرف میاں بگا کشمیری مراد تھے۔عبدالغنی صاحب میرے ایک ہم جماعت تھے۔اُن کا تعلق مولوی فضل الدین وکیل سے بہت تھا۔تفصیلی حالات اُن سے معلوم ہوسکیں گے۔دوسرے عبدالغنی کے متعلق مجھے علم نہیں۔“ مکرم بھائی محمود احمد صاحب مالک و دود میڈیکل ہال سرگودھا سابق مالک احمد یہ میڈیکل ہال دار الفتوح قادیان اپنے مکتوب مورخہ ۲۲/۱/۵۱ میں تحریر فرماتے ہیں: ”حقیقتہ الوحی صفحہ ۶ ۵ تا ۵۸ کے گواہوں میں یقیناً وہی عبد الکریم حیدر آبادی جس کو دیوانہ گنتے نے کاٹا تھا اُسی کا نام ہے۔جماعت پنجم میں میرا ہم کلاس تھا۔چھٹی جماعت میں رخصتوں پر واپس جا کر پھر نہیں آیا تھا۔دین محمد سے مراد مستری دین محمد ہے جو کہ آج کل جہلم میں رہتے ہیں۔عبد الغنی طالب علم کلانور کا تھا۔یہ دو بھائی تھے۔ممکن ہے دوسرے بھائی کا نام غلطی سے عبد الغنی دوبارہ لکھا گیا ہو۔۔یہ وہی یقینا عبدالکریم ہے۔عبدالغنی کا ماموں قادیان میں چٹھی رساں بھی تھا۔مزید آنکہ ایک اور طالب علم عبدالغنی جموں کا رہنے والا تھا۔مگر وہ گواہوں کی فہرست میں نہیں تھا کیونکہ وہ بعد میں آیا تھا۔میں نے نام صرف محمود“ لکھا تھا اور خلیفتہ اسیح الثانی کا نام محمود احمد درج ہے"۔نیز اپنے مکتوب مورخہ ۳/۳/۵۱ میں تحریر ” فرماتے ہیں: عبدالکریم مرحوم چوتھی جماعت میں داخل ہوا۔چھٹی جماعت ۱۹۹۸ء کی موسمی تعطیلوں پر گھر واپس جا کر پھر نہیں آیا۔جماعت پنجم میں میرا ہم جماعت تھا۔بہر حال سگِ ( دیوانہ والی ) دیوانگی کے اچھا ہونے کے بعد قادیان میں تھا۔اسی واسطے اس کا نام گواہوں میں درج ہے۔(مؤلف)