اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 214 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 214

213 آپ کی دوسری شادی محترمہ رسول بی صاحبہ بنت محی الدین صاحب سکنہ چنت کنٹہ ضلع محبوب نگر ریاست حیدر آباد دکن سے ۱۹۱۰ء کے قریب ہوئی۔موصوفہ زندہ ہیں۔صاحب اولاد نہیں۔* آپ کی تیسری اہلیہ محترمہ خواجہ بی صاحبہ زندہ ہیں۔اُن کے بطن سے امتہ الحفیظ امتہ المنیر اور محمد الیاس تین بچے ہیں۔ان سے اغلبا ۱۹۲۵ء میں شادی ہوئی تھی۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ آپ کی اولا د احمدیت سے اخلاص رکھتی ہے اور آپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تمام نیک کاموں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔شجرہ نسب حالات کے آخر پر درج کیا گیا ہے۔قبول احمدیت : سیٹھ صاحب کو احمدیت کی نعمت حضرت مولانا میر محمد سعید صاحب حیدر آبادی رضی اللہ عنہ کے ذریعہ حاصل ہوئی۔آپ میر صاحب کے ہمراہ قادیان آئے اور دستی بیعت کی۔فرماتے تھے: ان کا شجرہ درج ذیل ہے: رسول بی زوجہ سیٹھ شیخ حسن (لاولد ) محی الدین چنت کنٹہ حلیمه بیگم مدفونه بهشتی مقبره زوجہ سیٹھ محمد غوث محمد حسین معین الدین محمد اسماعیل محمد اعظم محمود احمد رشید احمد نصیرہ بیگم ساره بیگم بشری کی سلیمہ بیگم ناصر احمد محمد بشیر الدین منصورہ بیگم محمودہ بیگم مبار که بیگم منیر الدین (مؤلف)