اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 84 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 84

84 نمونہ ہیں۔اللہ کرے کہ تم کبھی تنگی نہ دیکھو۔لیکن فراخی میں کبھی غریبوں کی ضروریات کو نہ بھولو۔اپنی ضروریات پر حتی الامکان ان کو مقدم رکھو۔تم ایسے گھر میں جارہی ہو۔جس کا کام ہی مخلوق اور غرباء کی خدمت کرنا ہے۔اگر تم نے یہ خدمت اپنے ذمہ لے لی۔تو ہمیشہ مخدوم بنی رہو گی اللہ تعالیٰ کیلئے تواضع اختیار کرنے میں ہی عزت ہے۔اللہ تعالیٰ نے تم کو ایک عظیم الشان خسر دیا ہے۔اس کی خوشنودی اور خدمت کر کے دین و دنیا کی فلاح حاصل کر سکتی ہو۔اللہ تعالیٰ کے آگے تسلیم و رضا کے ساتھ جھکا رہنا چاہئے۔باوجود دعاؤں کے اگر وہ کوئی فیصلہ صادر فرما دے تو اس کو نہایت صبر شکر سے قبول کرنا چاہئے۔اس نئے دور میں اکثر اوقات میاں بیوی اللہ تعالیٰ سے غافل ہو جایا کرتے ہیں۔تم کو چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کی محبت کو ہر ایک محبت پر مقدم رکھو۔اس نے جو فرائض تم پر عائد کئے ہوئے ہیں ان کو ہمیشہ مقدم کرو۔اپنی زندگی صرف اللہ تعالیٰ کیلئے گزارو۔تم دیکھو گی وہ کلی طور پر تمہارا ہو جائے گا۔جب وہ تمہارا ہو گیا۔تو پھر تم کو کس کی پروا۔سب خود بخود تمہارے ہو جائیں گے۔اب میں پیار و محبت بھرے جذبات پر اس خط کو ختم کرتا ہوں۔تم کو اللہ تعالیٰ کے سپر د کرتا ہوں۔وہی تمہارا حافظ و ناصر ہو۔مکرر آنکہ میں لکھنا بھول گیا۔حضرت اماں جاں ہمارے لئے ایک نعمت غیر مترقبہ ہیں۔ان کی دعا ئیں اور محبت حاصل کرنے کی از حد کوشش کرو۔یہ نہ پرواہ کرو کہ کسی وقت وہ کسی طرف توجہ ہونے کی وجہ سے متوجہ نہیں ہوتیں۔بلکہ اپنی خدمت سے اور محبت سے ان کو اپنا بناؤ اور ان کی دعائیں لو۔انشاء اللہ تعالیٰ یہ خدمت تمہاری از حد نیک نصیبی کا موجب ہوگی۔وہ بیمار رہتی ہیں۔تم ان کے قریب ہوگی۔ان کی خدمت کرنا تم کو اپنا شیوہ بنا لینا چاہئے۔اللہ تعالی تم کو ہر نیک کام کی توفیق دے۔آمین شدید ترین حمله مرض فقط خاکسار محمد عبد اللہ خاں (الفضل 12 اکتوبر 1961ء) آپ پر 1949ء میں دل کا دورہ ہوا۔کئی سال تک بیم و یاس کی حالت رہی۔ان ایام میں جبکہ ڈاکٹر بھی مایوس تھے۔سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کو نومبر 1950ء میں اللہ تعالیٰ نے آپ کی صحت یابی کی اطلاع دی جو کہ پوری ہوئی آپ اس دورہ کے بعد تیرہ سال اور کشف کے بعد