اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 35 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 35

35 نے اس کی وجہ پوچھی تو میں نے کہا کہ میں احمدی اور آپ غیر احمدی ہیں اس لئے ہم ایک دوسرے کو نہیں دیکھ سکتے۔یہ سُن کر چوہدری صاحب نے اپنی رائے تبدیل کر لی۔گود کے بچہ (اسد اللہ خاں) کو ساتھ لے کر لیٹ گئی تو چوہدری صاحب نے پوچھا کہ مجھے بھی بیعت والا واقعہ سُناؤ کہ کس طرح گئے اور کس طرح بیعت کی۔تب میں نے ساری تفصیل بیان کی۔اور سوتے وقت خلاف عادت اپنا چہرہ ڈھانپ لیا۔چوہدری صاحب نے کہا کہ آپ نے تو چہرہ کبھی ڈھانکا نہیں تھا۔آج کیا ہوا۔میں نے کہا کہ میں احمدی ہوں اور آپ غیر احمدی ہیں۔میرا دل نہیں چاہتا کہ چہرہ کھلا رکھوں۔میں چار دن حسب طریق چوہدری صاحب کی خدمت کرتی رہی۔لیکن میں خوش ہو کر اُن سے گفتگو نہ کرتی تھی۔آپ چار راتیں قرآن شریف اور بخاری شریف کے مطالعہ میں مصروف رہے۔اور چوتھے روز نماز فجر کے بعد جب گھر لوٹے تو بیعت کر کے لوٹے۔اُس دن حضور نے قادیان واپس تشریف لے جانا تھا۔نماز سے واپس آکر چوہدری صاحب نے کہا۔السلام علیکم۔مبارک ہو۔میں بیعت کر آیا ہوں۔میں نے خدا کا شکر ادا کیا۔اور اُسی وقت بطور شکرانہ نفل ادا کئے۔خلافت ثانیہ کی بیعت بھی میں نے چوہدری صاحب سے گیارہ یوم قبل کی تھی۔* حضرت چوہدری صاحب اپنی اہلیہ محترمہ سے شکر رنجی میں بھی قرآن مجید و بخاری شریف پر چار را تیں غور کرتے اور حضرت مسیح موعود کی برکات سے مستفیض ہوتے رہے۔اور بالآخر زمرہ مبایعین میں داخل ہو گئے۔اور اس سے قبل قریب میں قریب سے حضرت اقدس کو گورداسپور اور لاہور میں دیکھنے کا موقعہ پایا تھا اور اب آخری فیصلہ کرنے والے تھے۔بلکہ اپنے دوست کے شکوک رفع کرانے کی خاطر ڑ کے ہوئے تھے تا اکٹھے فیصلہ کریں اور خوب پوری طرح متاثر تھے۔اس لئے یہ باور نہیں کیا جا سکتا کہ آپ احمدیت کو نا پسند کرتے تھے۔میں غور کر کے اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ایمان مقصدِ حیات ہے۔چوہدری صاحب خائف ہوں گے کہ ان کی رفیقہ حیات جو ان پڑھ ہیں کسی غلط فیصلہ پر نہ پہنچ جائیں۔چوہدری صاحب خود علوم ظاہری سے بہرہ ور تھے۔اور بحر قانون کے شناور ہونے کے باعث یہ سمجھتے ہوں گے کہ وہ حق و باطل میں پورے غور و فکر سے امتیاز کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔لازماً اسی وجہ سے انہوں نے ابتدا میں اپنی اہلیہ صاحبہ کو بیعت سے منع کیا ہوگا۔لیکن اُن کے یہ بیان محترمہ کا اپنا لکھوایا ہوا۔الحکم ۳۵-۱-۲۱ میں درج ہے۔خاکسار مؤلف نے قدرے اختصار کے ساتھ یہاں درج کیا ہے۔