اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 320 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 320

320 کوٹ کر مناسب رنگ میں ڈھالا۔ملت مسلمہ خواب خرگوش میں محو تھی۔اسے بیدار کیا۔دیگر تمام مسلم رہنما ( بشمول ان کے جو بعد میں تحریک ختم نبوت وغیرہ میں مخالفت احمدیت میں حد سے تجاوز کر کے جماعت احمدیہ کو غیر مسلم قرار دینے کی کوشش کرنے لگے ) اس تحریک حفاظت ناموس رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں حضرت امام جماعت احمدیہ سے متفق تھے۔آپ کی اس تحریک نے مسلمانوں کی بےحسی دور کرتے ہوئے ان کی اقتصادی حالت کو درست کر کے جس طرح ان کے بخت خفتہ کو بیدار کیا۔کوئی بیدار مغز اس سے انکار نہیں کر سکتا۔اگر حقیقت پسندی کی نظر سے دیکھا جائے۔تو یہ تسلیم کئے بغیر چارہ نہ ہو گا کہ حضور کی اس تحریک کے اثرات نہایت دور رس تھے اور دور بینی پر مبنی تھے اور بعد کی مسلمانان ہند کی ساری سیاسی و اقتصادی ترقیات اسی محور کے گردگھومتی تھیں اور حضور کی دانشمندانہ اور مخلصانہ مساعی کی مرہون منت ہیں۔(۶) بابت روزنامہ زمیندار روز نامہ زمیندار لاہور کے بعض شرانگیز اور منافرت خیز مضامین کی بناء پر اس سے تین ہزار روپے کی ضمانت طلب کی گئی تھی۔اور اس کے شرارت جاری رکھنے کے باعث اس کا مطبع ضبط کر لیا گیا تھا۔اس نے اخبار میں تحریر کیا کہ حکومت کے بہت سے کارندے اس کی مالی امداد کر رہے ہیں اور اس بھروسہ پر اس نے اس امر کا اظہار کیا کہ عنقریب حکومت کو اپنی غلطی کا اقرار کر نا پڑیگا۔( بحواله الفضل ۳۵-۳-۲۱) ہائی کورٹ میں مرافعہ کی سماعت میں مولوی ظفر علی ایڈیٹر نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر جھوٹے الزامات لگائے کہ حضرت عیسی کو گالیاں دی ہیں اور عدالت عالیہ کو جماعت احمدیہ سے بدظن کر کے کامیابی حاصل کرنا چاہی۔محترم چوہدری صاحب نے ۱۵؍ مارچ ۱۹۳۵ء کو زمیندار کے اس مقصد کو واضح کرتے ہوئے درخواست دائر کی کہ اس بیان کے پُر از اتہامات حصص کو مسل سے حذف کر دیا جائے۔تو اسکے وکیل نے یہ سوال اٹھایا کہ چوہدری صاحب اس قسم کی درخواست پیش کرنے کے مجاز نہیں۔فاضل ججوں نے ان حصص کر حذف کر دیا۔اور ایڈیٹر کے مرافعہ کومستر دکرتے ہوئے خرچہ کا بار بھی ڈالا اور اپنے فیصلہ میں تحریر کیا کہ حکومت کا نظریہ درست ہے۔زمیندار نے اپنے اس مضمون کے ذریعہ احمدیوں اور غیر احمدیوں میں جذ بہ منافرت پیدا کرنے کی کوشش کی اور نظم