اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 194 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 194

194 مذہب کے نام پر سب سے بڑی اسلامی حکومت کی پوزیشن کو نازک بنایا ہے۔میں پوچھتا ہوں کس شخص نے مفتی کو فتویٰ کا حق دیا ہے۔اور کس شخص نے مفتی کو مذہب کے نام پر تمام دنیا کے متعلق رائے ظاہر کرنے کی اجازت دی ہے؟ کیا مصر ہی صرف ایک اسلامی حکومت ہے۔اسکے سوا اور کوئی حکومت اسلامی حکومت نہیں ہے؟ اور کیا صرف مفتی مصر ہی دنیا میں ایک مفتی ہے اور اس کے سوا اور کوئی مفتی نہیں ہے؟ اس نے کس عظیم المرتبت شخص کے متعلق یہ فتوی دیا ؟ ہاں اس شخصیت عظیمہ کے متعلق جس نے اسلام اور مسلمانوں کے مفاد کے لئے وہ کام کیا جو نہ تو مفتی کر سکا ہے اور نہ ہی آئندہ ہر گز کر سکے گا۔خواہ وہ اپنی عمر کی مدت تک مزید زندہ رہے۔فاضل مصنف نے اس مضمون میں حکومت مصر سے مطالبہ کیا کہ یہ لقب منسوخ کیا جائے اور مجلس افتاء کو توڑ کر علمی امور کی تحقیقات کے لئے ایسے حلقے میں تبدیل کر دیا جائے کہ اس کا فیصلہ نہ تو کسی کو ملزم بنائے اور نہ ہی کسی مسلمان کو کافر ٹھہرائے۔اور آئندہ ازھر یو نیورسٹی کے علماء کو علوم جدیدہ کی تحصیل کے لئے دنیا کے ترقی یافتہ علاقوں میں بھجوانے کا انتظام کیا جائے۔مشہور مصری رہنما مصطفیٰ مومن نے جو شعوب المسلمین کانفرنس کراچی میں شریک ہوئے تھے۔ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کو ایک بیان دیتے ہوئے اہل پاکستان سے اپیل کی کہ وہ تنگ فرقہ پرستانہ اختلافات کو ختم کرتے ہوئے اس طرح متحد ہو جائیں کہ گویا بنیان مرصوص بن جائیں۔اور یہ بھی کہا کہ : چوہدری محمد ظفر اللہ خاں کو تمام دنیائے اسلام میں ایک قابل رشک پوزیشن حاصل ہے۔وہ مشرق وسطی میں بالعموم اور مصر اور دیگر عرب ممالک میں بالخصوص چوٹی کے سیاست دان تسلیم کئے جاتے ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ میں تیونس ، مراکش، ایران اور مصر کی پر زور حمایت کر کے اسلام کی وہ خدمت سر انجام دی ہے ، جو دوسرے بڑے بڑے اکابرین سے بن نہ پڑی۔جو شخص چوہدری صاحب موصوف کو متہم کرتا اور آپ کی ذات