اصحاب احمد (جلد 11) — Page 195
195 والا صفات کو حرف ملامت بناتا ہے ، وہ دراصل سارے دنیائے اسلام پر حملہ آور ہوتا ہے۔11066 عراقی وزیر خارجہ مختار احمد پاشا الراوی نے ذیل کے الفاظ میں محترم چوہدری صاحب کو خراج عقیدت پیش کیا ہے: ہم اہلِ عرب پاکستان کی ان عظیم الشان خدمات کو بھی کبھی فراموش نہیں کر سکتے جو پاکستان کی طرف سے اس کے وزیر خارجہ عالیجناب ( چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے جمیعۃ الامم متحدہ اور دیگر عالمی اجتماعات میں ایسے شاندار طریق پر سرانجام دی ہیں کہ ان سے عربی قضیہ کی پوری پوری تائید ہوتی ہے۔اور ہمارے مطالبات کا برحق ہونا بالکل واضح ہو چکا ہے۔اور جس حق کا ہم مطالبہ کر رہے ہیں اسے پوری طاقت حاصل ہو گئی ہے۔بغداد کے کثیر الاشاعت ماہوار دینی رسالہ " نشرة جميعة الخدمات الدينية والاجتماعية في العراق نے لکھا: ”بلاشبہ ظفر اللہ خاں نے ہر موقعہ پر دنیائے عرب اور عالم اسلام کے مسائل طے کرانے میں قابلِ قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔نماز کی پابندی اور تلاوت قرآن کا التزام آپ کی وہ خوبیاں ہیں جو زبان زد خلائق ہیں۔آپ نے کسی ایسے عقیدے کا اظہار نہیں کیا ہے جو مذہب اسلام کے مسلمہ اصولوں کے خلاف ہو۔اے پاکستانی مسلمانو ! خدا تعالیٰ کا خوف دل میں لاؤ۔اور اس کا تقوی اختیار کرو۔انڈونیشیا کی سب سے بڑی اسلامی پارٹی کا ہفت روزہ ”حکمت“ جو ایک سابق وزیر اعظم کا جاری کردہ ہے۔رقمطراز ہے کہ مفتی مصر جیسے فتویٰ دینے والے کی مثال کنوئیں کے مینڈک کی ہے۔ایسے فتاویٰ کی ہمیں پرواہ نہیں کرنی چاہیئے۔اسلام کی یہ خوش قسمتی ہے کہ مفتی مصر کو بین الاقوامی پوزیشن حاصل نہیں۔لیکن حال ہی میں اس کا سر ظفر اللہ کو کافر ٹھہرانا اور یہ کہنا کہ وہ اپنے اس عہدہ کے جس پر وہ فائز ہیں، قابل نہیں۔ایسے موقعہ پر اگر ہم خاموشی اختیار کریں اور ایسے زہریلے کلمات کے متعلق اظہارِ خیال نہ کریں جن کی وجہ سے یہ ممکن ہو سکتا ہے کہ وہ اثر انداز ہوکر اسلامی دنیا کی