اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 193 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 193

193 بالخصوص چوہدری محمد ظفر اللہ خاں نے اسلامی مفادات کے تحفظ کی خاطر ہمیشہ ہی جس دلیری سے کام لیا ہے۔اس پر ذمہ وار حلقوں نے احسان مندی کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوب سراہا ہے۔خشابہ پاشا نے مصر کے معاملات میں چوہدری صاحب کی اس تائید و حمایت کا بھی ذکر کیا ہے۔جو موصوف نے اقوام متحدہ کے مختلف اجلاسوں میں ہمیشہ روا رکھی۔اور بالخصوص سلامتی کونسل کی نشست حاصل کرنے میں آپ نے مصر کو بے حد تقویت پہنچائی۔چنانچہ بیان کے آخر میں فرمایا : دو میں اس عظیم شخصیت کا بے حد ممنونِ احسان ہوں۔کیونکہ اس نے میرے ملک کی بے حد خدمت سرانجام دی ہے۔اور مجھے انتہائی افسوس ہے کہ ایسا فتوی دیا بھی گیا ہے تو ایسی نمایاں اور بلند ہستی کے خلاف۔وفد پارٹی کے مشہور اخبار المصری نے ایک زور دار مقالہ افتتاحیہ سپر قلم کیا۔جس کا عنوان تھا: ”اے کا فر خدا تیرے نام کی عزت بلند کرے۔“ المصری نے اس بسیط مقالہ کے آخر میں لکھا: 66 ظفر اللہ خاں ہماری مدد کے محتاج نہیں ہیں۔کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ وہ اب بھی اسلامی مفادات کی حفاظت کی خاطر اسی طرح سینہ سپر رہیں گے۔اور مصر کے ساتھ اپنی دوستی کا دم بھرتے رہیں گے۔مفتی نے ظفر اللہ خاں کو کافرو بے دین قرار دیا ہے۔آؤ ہم سب مل کر چوہدری محمد ظفر اللہ خاں پر سلام بھیجیں کیونکہ ہمیں ان جیسے اور بڑے بڑے ” کافروں کی ضرورت ہے۔(ایضاً) مصر کے مشہور و معروف مصنف ڈاکٹر احمد ز کی بک نے اس بارہ میں لکھا کہ : د در مفتی مصر نے کس حیثیت سے خارجی مسائل و معاملات میں دخل اندازی کرتے ہوئے وزیر خارجہ پاکستان کے متعلق کفر کا فتوی صادر کیا ہے۔اور اسے حق کیا پہنچتا ہے کہ وہ۔۔۔اس عہدہ جلیلہ سے برطرف کرنے کا مطالبہ کرے۔جبکہ پاکستان ایک علیحدہ آزاد اور خود مختار مملکت ہے۔اس نے ہزار ہا میل دور بیٹھ کر یہ مطالبہ سننے اور سنانے کے بغیر کیا ہے اور اس طرح