اصحاب احمد (جلد 11) — Page x
آپ کو چن لیا۔iv -۲- محترم منشی محمد شمس الدین صاحب ( سابق امیر جماعت کلکتہ ) تحریر فرماتے ہیں: نہایت با برکت خدمت آپ کے ذریعہ سر انجام پا رہی ہے۔-۲- محترم سردار بشیر احمد صاحب ایگزیکٹو انجینئر لاہور تحریر کرتے ہیں : آپ کے مقصد میں کامیابی کے لئے ہمیشہ دُعا کرتا رہتا ہوں۔آپ ہم سب پر ، ہمارے آباء پر ، اور آنے والی نسلوں پر ایک احسانِ عظیم فرما رہے ہیں۔اللہ کریم کے ہاں آپ کے لئے ایک اجر عظیم مقدر ہے“۔- محترم میاں عطاء اللہ صاحب ایڈووکیٹ ( سابق امیر جماعت احمد یہ راولپنڈی حال مقیم کینیڈا) رقم فرماتے ہیں : جلد ہشتم میں ختم کر چکا ہوں۔جلد نہم بھی بہت سے صفحات میں پڑھ چکا ہوں۔اگر عزیز محمد عباس نہ پڑھ رہے ہوتے تو میں ختم کر چکا ہوتا۔جَزَاكُمُ اللَّهِ -۵ ثُمَّ جَزَاكُمُ اللهُ ثُمَّ جَزَاكُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ خدا تعالیٰ کے فرستادہ اپنے متبعین میں کیا انقلاب پیدا کر دیتے ہیں اور خدا تعالیٰ اپنا چہرہ انبیاء کے ماننے والوں پر بھی کس طرح بے نقاب کرتا ہے اس کے لئے اولین اور بہترین نمونہ اصحاب سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم میں ملتا ہے اور اس کے بعد تیرہ سو سال کا زمانہ گزرنے کے بعد دوسرا نمونہ حضرت جری اللہ فی حلل الانبیاء کے اصحاب میں ملتا ہے۔آپ کتنا بڑا مبارک کام کر رہے ہیں اور اپنے جسم و جان کا ذرہ ذرہ کس طرح اس کے لئے قربان کر رہے ہیں اور اپنا ہر سانس اس کے لئے کس طرح صرف کر رہے ہیں۔اس کی قدرہم کیا ڈالیں گے اللہ تعالیٰ ہی خود اس کا اجر ہوگا۔۔جَزَاكُمُ اللهُ ثُمَّ جَزَاكُمُ اللَّهِ - مکرم مرزا محمد اسمعیل صاحب چمن پاکستان (والد ماجد اخویم مرزا محمد ادریس صاحب مجاہد بور نیو ) تحریر فرماتے ہیں: اصحاب احمد جلد دہم عاجز پڑھ رہا ہے۔اللہ پاک آپ کو اپنے فضل سے بے حد و حساب اجر عظیم بخشے جس کے فضل سے یہ توفیق آپ کو ملی اور مل رہی